’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پنجاب کی تمام نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کوئی اور نہیں، بس شیر! الحمدللہ۔‘

وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مشرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے ایک اور پنجاب سے مہاجرین مقیم پاکستان کی 10 میں سے 10 نشستیں جیتنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے عام انتخابات میں آج مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں پولنگ ہوئی۔

مہاجرین کے 12 حلقوں میں سے 2 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں، 5 پر مسلم لیگ ن جیت گئی ہے، جبکہ 5 پر واضح برتری ہے، اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی طرح مظفرآباد ڈویژن کی 8 نشستوں میں سے بھی زیادہ پر مسلم لیگ ن کو برتری حاصل اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

مچل اسٹارک کا نیا ریکارڈ، بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

روس اور ایران کے خطرات کے پیشِ نظر جرمنی کا خفیہ اداروں کو مزید طاقت دینے کا فیصلہ

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا