آزادکشمیر انتخابات: دوسرے مرحلے میں خاتون سمیت 7 نئے امیدوار پہلی بار اسمبلی میں پہنچ گئے

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ایک خاتون سمیت 7 نئے چہرے پہلی مرتبہ اسمبلی کی رکنیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ان میں مظفرآباد ڈویژن سے 2 جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستوں سے 5 امیدوار شامل ہیں، جنہوں نے پہلی بار انتخاب جیت کر اسمبلی تک رسائی حاصل کی۔

حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد سٹی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار مختار خان نے سابق وزیر حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ قانون ساز اسمبلی کی نشست اپنے نام کی۔

ایل اے 31 کھاوڑہ مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ثاقب مجید راجا نے قائم مقام صدر ریاست چوہدری لطیف اکبر کو شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے آزادکشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مسلم لیگ ن نے 14پر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 5 سیٹوں پر کامیاب

مہاجرین کی نشست ایل اے 36 جموں 3 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا اور ایل اے 37 جموں 4 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم جاوید بھی پہلی مرتبہ قانون ساز اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

اسی طرح ایل اے 38 جموں 5 سے مسلم لیگ (ن) کے ذیشان علی اور ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ نے بھی پہلی بار انتخاب جیت کر اسمبلی میں جگہ بنالی ہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون نے سابق وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ اسمبلی کی رکنیت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے میرپور ڈویژن  انتخابات: بڑے برج الٹ گئے، 5 نئے چہرے پہلی مرتبہ آزاد کشمیر اسمبلی پہنچنے میں کامیاب

واضح رہے کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی 5 نئے امیدوار پہلی مرتبہ قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ ان میں چڑھوئی سے راجا محمد ریاست خان، نکیال سے سردار عمیر نعیم، سہنسہ سے راجا آصف، کھوئیرٹہ سے راجا ایاز نثار اور سماہنی سے چوہدری محمد رزاق شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 18 فلسطینی شہید، انسانی بحران سنگین ہوگیا

اسپین میں تارکین وطن کا بڑا بحران، سیوٹا میں ہزاروں افراد کی یلغار پر یورپی یونین میں ہنگامی مشاورت

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر: اسٹڈی، ورک اور وزٹ ویزا کی پراسیسنگ مدت میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے؟

آبنائے ہرمز اور جوہری معاہدے پر پیشرفت کی امید، امریکا اور ایران مذاکرات کے لیے تیار

نئے صوبوں کی بحث، مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی کیا ہوگی؟

ویڈیو

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر: اسٹڈی، ورک اور وزٹ ویزا کی پراسیسنگ مدت میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے؟

آبنائے ہرمز اور جوہری معاہدے پر پیشرفت کی امید، امریکا اور ایران مذاکرات کے لیے تیار

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور