فیفا دوستانہ فٹبال میچز کی تیاری کے لیے ویمنز اسکواڈ کا اعلان

ہفتہ 17 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( پی ایف ایف) نے فیفا دوستانہ فٹبال میچز کی تیاری کے لیے ویمنز اسکواڈ کا اعلان کر دیا.

یہ مقابلے 10 سے 18 جولائی کے درمیان ہوں گے. پی ایف ایف کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق منتخب 27 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ چند روز میں شروع ہو گا۔ ٹریننگ کا یہ سلسلہ کراچی کے مختلف مقامات پر جاری رہے گا۔

تربیتی کیمپ کے لیے عالیہ صادق، انمول ہیرا، اسرا خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار ، زلفیہ نذیر، علیزہ صابر، کائنات بخاری، ماریہ خان، ماروی بیگ، رامین فرید، سوہا ہیرانی ، ظہمینہ ملک، کریمہ مہدی، کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی، نورین بیگ، سحر زمان، صاحبہ شیردل، سارہ خان، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناز، مافیا پروین، نشا اشرف، رومیسہ خان اور سحر زمان کو مدعو کیا گیا ہے۔

دوستانہ مقابلوں کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں کی مہارت، حکمت عملی اور جسمانی استعداد کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم