’گھر اور گاڑی دو، پھر ملوں گی‘، سابق ایم پی اے میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کی مبینہ آڈیو لیک

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کے درمیان ہونے والی ایک مبینہ آڈیو کال تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون مبینہ طور پر گھر اور گاڑی کا مطالبہ کرتی سنائی دیتی ہیں۔

وائرل آڈیو میں سنبل ملک یہ کہتے ہوئے سنی جا سکتی ہے کہ ’جانو ایک گھر مانگا ہے، ایک گاڑی مانگی ہے‘۔ اس پر دوسری جانب سے میاں نوید مبینہ طور پر جواب دیتے ہیں کہ ‘وہ بعد کی باتیں ہیں، اگر تم نے مجھے نہیں بلانا تو صاف بتا دو کہ میاں صاحب آپ نہ آئیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Connect (@pak_connect)

آڈیو میں خاتون مبینہ طور پر کہتی ہیں کہ ’میاں صاحب آئیں، موسٹ ویلکم، لیکن ایک گاڑی ہی تو مانگی ہے، کچھ نہیں ہوتا، آپ ایک گاڑی گفٹ کر دیں گے تو اللہ آپ کو اور دے گا۔ ہم جیسے غریبوں اور مظلوموں کی دعائیں لینی چاہئیں، آپ کو پتا ہے سنبل ملک بہت بڑی مزدور ہے‘۔

گفتگو میں میاں نوید مبینہ طور پر دوبارہ پوچھتے ہیں ’سنبل، مجھے بلانا ہے یا نہیں؟‘ جس پر خاتون جواب دیتی ہیں۔ ’بلانا ہے لیکن جو مانگا ہے وہ چاہیے، وہ ملے گا‘؟

یہ بھی پڑھیں: ثاقب چدھڑ پر سنگین الزامات عائد کرنے والی اداکارہ مومنہ اقبال نے نکاح کرلیا

اس پر میاں نوید کہتے ہیں ’وہ بعد کی باتیں ہیں نوید مل گیا تو ہر چیز مل جائے گی لیکن تم نے پہلے ہی ڈیمانڈز اتنی زیادہ کر دی ہیں کہ میرے دل سے اترتی جا رہی ہو، ان چیزوں سے گھر بھرا پڑا ہے‘۔

گفتگو کے دوران خاتون مبینہ طور پر ثاقب چدھڑ کا بھی ذکر کرتی ہیں اور کہتی ہیں ’جب سے میں نے ثاقب چدھڑ کی ویڈیو دیکھی ہے نا‘، جس پر مبینہ طور پر میاں نوید سخت ردعمل دیتے ہوئے ثاقب چدھڑ کے حوالے سے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر