سندھ حکومت نے ہفتہ وار دو چھٹیوں کا فیصلہ بحال کر دیا، اسکول پیر سے جمعہ تک کھلیں گے

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ہفتے کے روز تعطیل بحال کرتے ہوئے دوبارہ پانچ روزہ تدریسی ہفتہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت نصاب کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد تعلیمی ادارے پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری کے بعد جاری کیے گئے نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں پانچ روزہ تعلیمی ہفتہ نافذ ہوگا، جبکہ تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور نصاب مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے تمام اسکول ہفتے میں چھ دن کھلیں گے

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ حکومت نے یکم اگست 2026 سے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں پیر سے ہفتہ تک چھ روزہ تدریسی ہفتہ نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

یہ فیصلہ اسکولوں میں دو ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے اور یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کے تقریباً ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp