بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا وطن واپسی کا اعلان

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے 2 سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 78 سالہ شیخ حسینہ نے بدھ کو جنوبی ایشیا کے غیرملکی صحافیوں کے کلب کے زیر اہتمام تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وطن واپسی کے ارادے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کے بیٹے سجیب واجد جوئے اور عوامی لیگ کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، بنگلہ دیش کے مطلوب شخص کو مداخلت کی کھلی چھوٹ دے رہا ہے، حسینہ واجد عدالت سے سزا یافتہ ہیں، میجر جنرل (ر) طارق رشید

شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان وقت آنے پر کیا جائے گا، تاہم ان کی خواہش ہے کہ وہ رواں سال دسمبر میں بنگلہ دیش واپس جائیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے یا جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے، لیکن خوف عوام کے لیے ان کی ذمہ داری کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کے عوام کو مشکلات میں چھوڑ کر بیرون ملک نہیں رہ سکتیں۔

سابق وزیراعظم نے اپنی جماعت عوامی لیگ پرعائد پابندی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کے بیٹے نے کہا کہ ان کا موجودہ حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ شیخ حسینہ 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد اقتدار سے الگ ہوئی تھیں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہوگئی تھیں۔ وہ اس کے بعد سے بنگلہ دیش واپس نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی جولائی تحریک کو 2 سال مکمل، 61 دن میں حسینہ واجد کی 15 سالہ حکومت کا خاتمہ

گزشتہ سال بنگلہ دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ کو اشتعال انگیزی، ہلاکتوں کے احکامات دینے اور مظالم روکنے میں ناکامی کے الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت سنائی تھی۔

شیخ حسینہ کی وطن واپسی کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بنگلہ دیش اور بھارت اپنے کشیدہ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی وی میزبان و اداکار ساحر لودھی کے خلاف خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج، الزام کیا ہے؟

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر 2 بڑے سانپ نکل آئے، وکی دوبے کی طلبی

وفاقی حکومت کا عمران خان کے شفا اسپتال سے علاج کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی اسپتال منتقلی: سینیٹ میں وزیر برائے پارلیمانی امور کی عملدرآمد کی یقین دہانی، پی ٹی آئی اراکین کا خیرمقدم

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ صرف عدالتی، سیاسی عمل سے جوڑنا درست نہیں : رانا ثنااللہ

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد