الخدمت رازی اسپتال میں گردے کی پتھری کے ایک ہزار کامیاب آپریشن، اہم سنگِ میل عبور

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے الخدمت رازی اسپتال نے شعبۂ یورولوجی میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے صرف 18 ماہ کے دوران گردے کی پتھری کے ایک ہزار مسلسل پی سی این ایل (PCNL) آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔

اسپتال کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ کامیابی ادارے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، جہاں جدید طبی سہولتوں اور ماہر ڈاکٹروں کی خدمات کی بدولت مریضوں کو معیاری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں جدید طبی سہولیات کا اضافہ، الخدمت ڈائیگناسٹکس میں جدید سالماتی تشخیصی سروسز کا آغاز

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایک ہزار آپریشنز میں 99 فیصد سے زائد مریضوں کا علاج بغیر کسی بڑی پیچیدگی کے کامیابی سے مکمل ہوا، جبکہ بڑے طبی مسائل کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی۔ خون کی منتقلی کی ضرورت صرف 2 فیصد مریضوں کو پیش آئی، بیشتر مریض 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اسپتال سے گھر چلے گئے، جبکہ دوبارہ پی سی این ایل یا ای ایس ڈبلیو ایل (ESWL) کی ضرورت صرف 6 فیصد مریضوں کو پڑی۔

اسپتال کے مطابق 3 سال سے 80 سال تک کی عمر کے مریضوں کا کامیاب علاج کیا گیا، جو شعبۂ یورولوجی کی مہارت اور تجربے کا واضح ثبوت ہے۔

الخدمت رازی اسپتال نے اس کامیابی کا سہرا شعبۂ یورولوجی کے ماہر ڈاکٹروں ڈاکٹر نوید احمد، ڈاکٹر حمزہ شیرازی، ڈاکٹر منیب احمد اور پوری یورولوجی ٹیم کے سر باندھا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ماہر ڈاکٹروں، تجربہ کار طبی عملے اور جدید طریقۂ علاج کی بدولت مریضوں کو محفوظ اور مؤثر طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی جدید طبی خدمات اور اعلیٰ معیار کے علاج کے ذریعے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی