5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی مذمت، خیبرپختونخوا اسمبلی کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق متفقہ قرارداد منظور

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی جس میں بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف برقرار، سلامتی کونسل کی قراردادیں اب بھی مؤثر ہیں، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کی۔ اجلاس کے آغاز میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جسے حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ طور پر متفقہ انداز میں منظور کر لیا۔

قرارداد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی شفیع اللہ خان نے پیش کی جس میں 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی قرار دیا گیا۔

ایوان نے قرارداد میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

قرارداد میں عالمی برادری پر بھی زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی

ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی