برطانوی خاتون باکسر دماغ میں خون بہنے کے باعث ہنگامی سرجری کے بعد زیرِ علاج

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی خاتون باکسر ریوین چیپمین ڈنمارک میں تربیتی سیشن کے دوران اچانک گرنے کے بعد دماغ میں خون بہنے کے باعث ہنگامی سرجری کے بعد صحتیاب ہو رہی ہیں۔

32 سالہ باکسر 24 جولائی کو اسپارنگ سیشن کے دوران بے ہوش ہو کر گر پڑیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان کے دماغ میں خون جمع ہونے (برین ہیماٹوما) اور دماغ میں سوجن (سیریبرل ایڈیما) کی تشخیص کی۔

مزید پڑھیں:یونان میں اسکاٹش خاتون کے قتل کا معمہ حل، 26 سالہ افغان باکسر ملوث، پولیس کو اہم شواہد مل گئے

ان کی انتظامی ٹیم ووٹ باکسنگ کے مطابق ہنگامی سرجری کے ذریعے خون بہنا روک دیا گیا اور دماغ کی سوجن کو قابو میں لایا گیا، جس کے بعد انہیں مصنوعی غنودگی (میڈیکلی انڈیوسڈ کوما) میں رکھا گیا۔

بیان کے مطابق اب ریوین چیپمین کو بے ہوشی کی ادویات سے نکال لیا گیا ہے اور ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ انہیں مزید علاج اور بحالی کے لیے طبی نگرانی میں برطانیہ منتقل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:’محبت اور مہمان نوازی کبھی نہیں بھولوں گا‘،باکسر عامر خان کا پاکستان کے نام محبت بھرا پیغام

ریوین چیپمین 2024 میں سعودی عرب میں ہونے والے پہلے ویمنز ورلڈ ٹائٹل مقابلے میں آسٹریلیا کی اسکائی نکلسن کے خلاف ڈبلیو بی سی فیدر ویٹ ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرچکی ہیں۔ ان کے پیشہ ورانہ کیریئر میں 10 فتوحات اور 2 شکستیں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر