طلبہ کے گھروں پر غنڈے بھیج کر معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا، راہول گاندھی کا مودی حکومت پر شدید حملہ

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی پارلیمان میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف تشدد، دھمکیوں اور ہراسانی کا سہارا لیا گیا، جبکہ طالبات کے گھروں پر غنڈے بھیج کر انہیں معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے نئی دہلی کے جنتر منتر میں مختلف بھارتی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ نے آئین، تعلیمی نظام اور ملک کے مستقبل کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے گینگ ریپ کرنے والوں کے محافظ کو وزیر تعلیم بنادیا، راہل گاندھی کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

انہوں نے کہا کہ احتجاج مکمل طور پر پرامن تھا، لیکن اس کے باوجود طلبہ پر لاٹھی چارج کیا گیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اب بھی مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

راہول گاندھی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، اس لیے انہیں کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے پولیس کارروائی کا ذمہ دار بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کارروائی ان کے علم کے بغیر ہوئی تو وہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے، اور اگر ان کے حکم پر کی گئی تو وہ براہِ راست اس کے ذمہ دار ہیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ دونوں صورتوں میں ذمہ داری امت شاہ پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے ’بی جے پی میں شامل ہو جاؤ ورنہ تمھارے ماں باپ کو دیکھ لیں گے‘، کاکروچ پارٹی کے بانی کو سنگین دھمکیاں

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں میں اس واقعے پر میڈیا کا سامنا کرنے اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے کا حوصلہ نہیں ہے۔

راہول گاندھی نے مطالبہ کیا کہ طلبہ کے خلاف مبینہ تشدد اور ہراسانی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی