’بی جے پی میں شامل ہو جاؤ ورنہ تمھارے ماں باپ کو دیکھ لیں گے‘، کاکروچ پارٹی کے بانی کو سنگین دھمکیاں

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہلی کے جنتر منتر پر امتحانی بے ضابطگیوں اور NEET پیپر لیک کے خلاف 37 روزہ تاریخی احتجاج کی قیادت کرنے والے ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ (CJP) کے بانی ابھجیت دیپکے کے والد بھگوان راؤ دیپکے نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو بی جے پی میں شامل نہ ہونے کی صورت میں والدین سے نپٹنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

نیوز ایجنسی ‘اے این آئی’ سے گفتگو کرتے ہوئے کاکروچ پارٹی کے بانی ابھجیت دیپکے کے والد بھگوان راؤ دیپکے نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے کی تحریک کے دوران یوٹیوب پر ایک ویڈیو کے ذریعے انہیں دھمکی دی گئی تھی۔ بھگوان راؤ کے مطابق ’ہم نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں کہا گیا کہ اگر ابھجیت بی جے پی میں شامل نہیں ہوتا تو ‘ہمیں معلوم ہے کہ اس کے والدین کہاں رہتے ہیں اور ہم ان سے نپٹ لیں گے’۔‘

یہ بھی پڑھیے اگر طلبا کو دھمکانا بند نہیں کیا تو پہلے سے بڑا احتجاج کریں گے، کاکروچ جنتا پارٹی کا اعلان

والد نے بتایا کہ گزشتہ 40 سے 45 دن ان کے خاندان کے لیے انتہائی کرب ناک تھے اور وہ دہلی میں بیٹے کی سلامتی کے حوالے سے مسلسل تشویش میں مبتلا رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹھیک سے کھانا کھا سکتے تھے اور نہ ہی کسی سے بات کرنے کے قابل تھے۔ میرے بیٹے نے ملک کے مستقبل کی خاطر اپنی ملازمت تک قربان کر دی۔

جنتر منتر پر کامیاب احتجاج اور شاہانہ استقبال

خیال رہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں جنتر منتر پر امتحانی نظام میں دھاندلی کے خلاف ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی یہ تحریک ایک بڑی عوامی مہم بن گئی تھی، جس کے نتیجے میں بالآخر مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی دھوم، نوجوانوں نے مودی کے ہندو مسلم بیانیے کو چیلنج کردیا

37 دن تک جنتر منتر پر خیمہ زن رہنے کے بعد ابھجیت دیپکے جب اپنے آبائی شہر چھترپتی سمبھا جی نگر پہنچے تو ان کے والدین، حامیوں اور شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ تاہم ان کے والد کا کہنا تھا کہ ابھجیت کو زیادہ نمائش یا غیر ضروری تشہیر بالکل پسند نہیں، اسی لیے استقبالیہ تقریب کو سادہ رکھا گیا۔

دوبارہ احتجاج کا انتباہ

طویل جدوجہد کے بعد وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ابھجیت دیپکے نے کہا ’میں 37 دن تک جنتر منتر پر تھا، اتنی طویل جدوجہد کے بعد گھر واپس آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے اور اب بالآخر میں سکون کی نیند سو سکوں گا۔ میں اب اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹنا چاہتا ہوں۔‘

تاہم، CJP کے بانی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ تحریک ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا ’اگر احتجاجی مظاہروں کے دوران طلبہ کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آرز  واپس نہ لی گئیں تو ہم اپنا احتجاج دوبارہ شروع کریں گے، اور اگر ضرورت پڑی تو اگلا احتجاج اس سے بھی کہیں زیادہ بڑا اور شدید ہوگا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر اسمبلی میں ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور

پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کردیا، چند ہفتوں میں دوبارہ فنانسنگ متوقع

دونوں ہاتھوں سے محروم طالب علم رفیع اللہ کا ڈاکٹر بننے کا خواب، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ذمہ داری اٹھا لی

مذاکرات ہی خطے کے مسائل کا واحد حل، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے سرگرم ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اقوام متحدہ میں اصلاحات پر فیصلے رکن ممالک کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے کیے جائیں، پاکستان

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین