بلوچستان اسمبلی تحلیل کرکے شفاف انتخابات کرائے جائیں، آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں نے صوبے کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے، نئے شفاف انتخابات کرانے اور سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی (ف) کے درمیان دیر پا اتحاد ممکن ہے؟

کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)، نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقعے پر جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز سیاسی جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل صرف سیاسی ہے اور تمام سیاسی جماعتیں مل کر ہی صوبے کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کو تحلیل کرکے شفاف اور آزادانہ انتخابات کرائے جائیں تاکہ عوام جس سیاسی جماعت کو منتخب کریں، وہی حکومت تشکیل دے۔

مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کے بجائے ان کی بات سنی جائے کیونکہ جب تک سیاسی قوتوں کو اعتماد میں نہیں لیا جائے گا، صوبے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیے: تحریک انصاف کی حکومت گرانے میں اہم کردار نبھانے والی جے یو آئی بھی مائنس کردی گئی، سینیٹر کامران مرتضیٰ

انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحادی خود ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے رہے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ موجودہ نظام مؤثر انداز میں نہیں چل رہا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ یہ نظام کامیاب نہیں ہوگا۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے بلوچستان کے حالات کا ذمہ دار سرداروں اور نوابوں کو قرار دیا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج بھی انہی شخصیات کو مسلط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست کو بچانے کے لیے سیاسی جماعتیں میدان میں موجود ہیں اس لیے اب بھی وقت ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ زیارت دھرنے کے شرکا کے مطالبات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

اس موقعے پر عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر اچکزئی نے کہا کہ حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کوئٹہ کے زرغون روڈ پر قائم ریڈ زون کی حفاظت بھی نہیں کرسکتی تو صوبے میں امن کیسے قائم کرے گی۔ انہوں نے بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات پر زور دیا۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کو بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کی ہیں اور اگر ان پر عمل کیا جائے تو حالات میں بہتری آسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر مغرب کی خاموشی سوالیہ نشان ہے: جے یو آئی کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالواسع کی قیادت میں تمام سیاسی جماعتیں بلوچستان کے مسائل کا سیاسی حل تلاش کرنے کی مشترکہ کوشش کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر، جہانزیب شنواری یکم اکتوبر سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے

’جنریشن زی ووٹرز‘ کو لبہانے کے لیے مودی کا نیا روپ، انسٹاگرام پر انوکھے انداز میں مہم شروع

راولپنڈی میں 6 سالہ بچی لاپتا، نالے میں گرنے کے خدشے پر سرچ آپریشن شروع

امریکا کو ایران سے معاہدے کی امید: تھوڑا وقت لگے گا لیکن سب ٹھیک ہوجائے گا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

ویڈیو

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ سعودی عرب آج سے، خطے کی صورتحال اور فلسطین سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی، دفتر خارجہ

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ