پونچھ اور پلندری میں امن و امان کی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ مؤخر

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عام انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے تمام انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو ہونے والی پولنگ مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ امن و امان سے متعلق تحفظات، بعض سیاسی شخصیات اور امیدواروں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں، اور متعلقہ اداروں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا

ترجمان نے واضح کیا کہ ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ نہیں ہوگی، تاہم ضلع باغ کے تین انتخابی حلقوں اور ضلع حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق 10 اگست کو ہی پولنگ منعقد کی جائے گی۔

پریس ریلیز کے مطابق مؤخر کیے گئے حلقوں کے لیے نئی تاریخ اور نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول کا اعلان بعد ازاں حالات کا جائزہ لینے اور تمام متعلقہ امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات مؤخر کرنے کا مقصد آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور پرامن ماحول میں ووٹنگ کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے، جبکہ کمیشن انتخابی عمل کی شفافیت اور عوام کے اعتماد کو ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی نئی پیشکش نہیں کی، اسپیکر ایاز صادق

راولپنڈی: لاپتا 6 سالہ بچی کی تلاش دوسرے روز بھی جاری، نالہ لئی میں سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع

ہفتوں تک خوف کی علامت بنا رہنے والا ‘دہشتگرد بندر’ بالآخر پکڑا گیا، اسکولز تاحال بند

’ججز آتے جاتے رہتے ہیں، انصاف ہمیشہ قائم رہنا چاہیے‘، جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، فل کورٹ ریفرنس میں خراجِ تحسین

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟