پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ جبر سے آزاد کشمیر میں حکومت نہیں چل سکے گی، ہم ایسے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں عوامی رائے پیپلز پارٹی کے حق میں ہے، لیکن یہاں پر ٹھپے لگائے جارہے ہیں، کیا اس طرح الیکشن جیتے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پولنگ افسران ایسے بیلٹ نہ گنیں جن پر مہر نہیں لگی ہوئی، ہم کسی دھونس اور جبر کو نہیں مانیں گے۔

دوسری جانب قائم مقام صدر آزاد کشمیر و سینیئر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ ضروری ہے آزاد کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ شفاف الیکشن ہوں تو مسلم لیگ ن قیامت تک بھی الیکشن نہیں جیت سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp