بڑھتی ہوئی پیٹرولیم لیوی کے خلاف، جماعت اسلامی کا ملک بھر کے 510مقامات پر آج دھرنا دینے کا اعلان

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام پر مزید معاشی بوجھ برداشت نہیں کیا جا سکتا، حکومت فوری طور پر پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کرے، بصورت دیگر ملک گیر احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو اسے حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

لاہور میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف وحدت روڈ پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ جمعہ کو شام 4 بجے ملک بھر کے 510 مقامات پر پرامن دھرنے دیے جائیں گے اور اہم شاہراہیں بند کی جائیں گی، تاہم ایمبولینسوں کو بلا رکاوٹ گزرنے دیا جائے گا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، حلقہ خواتین کی صدر ڈاکٹر حمیرا طارق، سمیحہ راحیل قاضی، ثمینہ سعید اور عظمیٰ عمران نے بھی خطاب کیا۔ اس سے قبل حلقہ خواتین کی جانب سے ملک کے 41 شہروں میں پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پیٹرولیم لیوی ٹیکس نہیں، بھتہ ہے

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پٹرولیم لیوی دراصل ٹیکس نہیں بلکہ ’بھتہ‘ ہے، جس کا بوجھ ہر شہری اٹھا رہا ہے۔ ان کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر عوام سے 125 روپے تک ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، جبکہ حکمران اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کے بجائے اربوں روپے کے طیارے اور کروڑوں روپے کی گاڑیاں خرید رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے جماعتِ اسلامی کا پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی کے خلاف آئینی عدالت سے رجوع

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کی گئیں۔ ان کے بقول حکومت اب تک پیٹرولیم لیوی کی مد میں 8 ہزار ارب روپے وصول کر چکی ہے، مگر اس رقم سے نہ آئل ریفائنریز کو بہتر بنایا گیا اور نہ ہی پیٹرولیم انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری کی گئی۔

مہنگائی نے خواتین کے لیے گھر چلانا مشکل بنا دیا

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مہنگائی کے باعث خواتین کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے اور بہت سی خواتین گھر چلانے کے لیے اپنے زیورات فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ غریب طبقہ بدترین معاشی دباؤ کا شکار ہے، جبکہ سرکاری ادارے کمزور طبقے پر مزید بوجھ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکمران عوام کے مسائل سے لاتعلق ہیں، بیوروکریسی عوام کو محکوم سمجھتی ہے اور نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔

آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر تنقید

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی پالیسیوں کی تابع بن چکی ہے۔ ان کے مطابق آئی ایم ایف حکمرانوں کو اپنے اخراجات کم کرنے کا بھی کہتا ہے، لیکن حکومت صرف عوام پر نئے ٹیکس لگانے اور مہنگائی بڑھانے پر عمل کرتی ہے۔

ملک گیر احتجاج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں لاکھوں افراد احتجاج میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی موٹر سائیکلوں کے ساتھ احتجاج میں حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیے مہنگائی، پٹرول اور بجلی کے نرخوں کے خلاف جماعت اسلامی میدان میں، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان کے مطابق شاہراہِ ریشم، دیر، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر اہم شاہراہوں سمیت ملک بھر کی مرکزی سڑکوں پر پرامن دھرنے دیے جائیں گے تاکہ حکومت کو پیٹرولیم لیوی واپس لینے پر مجبور کیا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا، تاہم حکومت کو عوامی مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے، ورنہ حالات کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا علی قتل کیس: میڈیکل بورڈ کی تبدیلی پر اہلخانہ کا اعتراض، نئی کمیٹی مسترد کردی

پاکستان میں عالمی معیار کے اسپورٹس جوتے تیار ہوں گے، فارورڈ اسپورٹس اور چینی کمپنی کے درمیان معاہدہ

تھائی لینڈ: نو عمر طالب علم نےدادا، دادی، اساتذہ اور ساتھی طلبہ پر گولیاں برسا دیں، 7 ہلاک، متعدد زخمی

ایمازون اور ٹیمو سمیت 42 کمپنیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نیویارک کے میئر نے قانونی نوٹس جاری کردیے

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا پہلا مرحلہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ویڈیو

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟