برطانیہ میں 27 سال بعد نایاب سورج گرہن، 12 اگست کو سورج 93 فیصد تک چھپ جائے گا

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ اور آئرلینڈ میں 12 اگست کو رواں دہائی کا نمایاں ترین جزوی سورج گرہن دیکھا جائے گا، جس کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں سورج 91 سے 93 فیصد تک چاند کے پیچھے چھپ جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مکمل سورج گرہن کا راستہ برطانیہ کے شمال سے گزرے گا، تاہم مکمل گرہن کے بجائے ملک کے بیشتر حصوں میں گہرا جزوی سورج گرہن دکھائی دے گا۔ لندن، مانچسٹر اور گلاسگو میں سورج کا تقریباً 91 فیصد حصہ چھپ جائے گا، جبکہ کارڈف میں یہ شرح تقریباً 93 فیصد اور بیلفاسٹ میں 93 فیصد سے کچھ زیادہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ناسا نے مریخ کے قریب سے گزرنے والے خلائی جہاز کی حیرت انگیز ویڈیو جاری کردی

آئرلینڈ کے کاؤنٹی کیری میں گریٹ اسکیلیگ کے مقام پر منظر سب سے زیادہ نمایاں ہوگا، جہاں سورج کا تقریباً 98 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ برطانیہ میں 1999 کے بعد سب سے زیادہ ڈرامائی سورج گرہن ہوگا۔

سورج گرہن برطانوی وقت کے مطابق شام تقریباً 6 بجے سے 8 بجے کے درمیان جاری رہے گا، جبکہ مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ گرہن کا وقت تقریباً 7 بج کر 5 منٹ سے 7 بج کر 13 منٹ کے درمیان ہوگا۔ اس وقت سورج مغرب شمال مغرب کی سمت افق کے قریب ہلال کی شکل میں دکھائی دے گا۔

برطانیہ میں مکمل سورج گرہن کے لیے تاہم طویل انتظار کرنا ہوگا۔ وہاں اگلا مکمل سورج گرہن 23 ستمبر 2090 کو دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جزوی سورج گرہن کے دوران سورج کو براہِ راست آنکھ سے دیکھنا خطرناک ہے، اس لیے مشاہدے کے پورے وقت مخصوص حفاظتی چشمے استعمال کرنا ضروری ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر سے 55 لاکھ روپے مالیت کے الیکٹرانکس آئٹمز برآمد

قندھار میں یونائیٹڈ فرنٹ کا حملہ: طالبان محتسب ہلاک، حملے کی ویڈیو بھی جاری

جدید اسمارٹ ٹوائلٹ سیٹ صرف 30 سیکنڈ میں دل کی دھڑکن چیک کرے گا

امریکی سینیٹ میں کرپٹو کرنسیوں کے لیے جامع قانون سازی کی راہ ہموار

روسی فوج کو جولائی میں 42 ہزار 800 جانی نقصان، یوکرین پر ریکارڈ گلائیڈ بموں کی بارش

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں