عالمی یومِ مقامی اقوام، پاکستان کا حقوق اور روایات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں مقامی اقوام کے عالمی دن کے موقع پر ان کے حقوق، ثقافت، روایات اور نسل در نسل منتقل ہونے والے علم و تجربات کی اہمیت اجاگر کی جا رہی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے بھی پاکستان میں مقامی اقوام کے حقوق اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کالاش سمیت شمالی علاقوں کی مختلف برادریوں کی خدمات اور روایات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مقامی اقوام کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس سال دن کا موضوع ’مقامی اقوام کی دائیوں کو خراجِ تحسین، زندگی اور فلاح و بہبود کا تحفظ‘ رکھا گیا ہے۔ اندازے کے مطابق دنیا کے 90 ممالک میں تقریباً 47 کروڑ 60 لاکھ مقامی اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں، جو تقریباً 5 ہزار مختلف ثقافتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن مقامی اقوام کی خدمات کو تسلیم کرنے اور ان کے علم، روایات اور ایسے طریقوں کو سراہنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو انہوں نے نسل در نسل محفوظ رکھے اور آگے منتقل کیے ہیں۔

صدر نے کہا کہ پاکستان کا ثقافتی تنوع کالاش اور شمالی پہاڑی علاقوں میں آباد مختلف برادریوں سمیت متعدد مقامی اقوام پر مشتمل ہے، جو گلگت سے گوادر اور میدانی علاقوں سے چولستان و تھر کے صحراؤں تک ملک کے ثقافتی رنگ کو نمایاں کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے قومی و عالمی تعاون ناگزیر، وزیراعظم اور صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام

انہوں نے مقامی اقوام کے حقوق، ثقافت، روایات اور فلاح و بہبود کے احترام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے روایتی علم کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے، ان کی آواز سنے جانے اور ان کی برادریوں کو باعزت اور محفوظ زندگی کے لیے ضروری مواقع اور سہولیات کی فراہمی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدمت کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا، عہدہ اللہ کی امانت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل کیوں منتقل کیا گیا؟ پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

حکومت نے عدالتی حکم کی روح کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کرا دیا

’گووندا اور کومل شادی کرنے والے تھے‘، طلاق کیس واپس لینے کے بعد بیوی سنیتا آہوجا کا انکشاف

صومالیہ: ترک ہتھیار لے جانے والا کارگو جہاز قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا، 6 بھارتی بھی سوار

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک