مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے خلاف بڑا آپریشن، بھارتی فورسز کے 26 مقامات پر چھاپے

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فورسز اور انویسٹی گیٹو اداروں نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سوپور اور ملحقہ علاقوں میں 26 مقامات پر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کارروائی مقبوضہ علاقے کی جماعت اسلامی کے خلاف سخت گیر قانون غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (UAPA) کے تحت درج مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں کی جارہی ہے۔

بھارتی فورسز اور تحقیقاتی اداروں کی متعدد ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے جماعت اسلامی سے مبینہ طور پر منسلک افراد اور مقامات کی رہائشی و دیگر عمارتوں کی تلاشی لی۔

یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر میں دکانوں سے جماعت اسلامی کی سینکڑوں کتب ضبط کر لی گئیں

تلاشی کی کارروائی والے مقامات کے اطراف پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں، جبکہ فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

یہ تازہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام کی جانب سے UAPA اور دیگر سخت قوانین کے استعمال کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پر سیاسی و مذہبی تنظیموں، کارکنوں اور جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے خلاف ان قوانین کے تحت کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔

حکام نے اتوار کی کارروائی میں نشانہ بنائے جانے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی کسی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی حکام کی جانب سے تلاشی کے دوران مبینہ طور پر برآمد کیے گئے کسی مواد یا شواہد کی تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر: بی جے پی کے دباؤ پر لائبریری سے 2 کتابیں اٹھا لی گئیں، 8 افسران معطل

تلاشی کی کارروائیوں کے باعث مقامی آبادی میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مقبوضہ علاقے میں سخت قوانین کے تحت بار بار چھاپوں، تلاشیوں اور تحقیقات کو شہریوں اور سیاسی حلقوں کی جانب سے طویل عرصے سے تنقید کا سامنا ہے۔

حقوق کے لیے کام کرنے والے حلقوں نے بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں سخت قوانین کے وسیع پیمانے پر استعمال اور ان کے شہری آزادیوں اور سیاسی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات پر متعدد مرتبہ تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں زیر تعمیر سرنگ میں پانی بھرنے اور ملبہ گرنے سے 7 مزدور ہلاک

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا

مقبوضہ کشمیر: ادھم پور میں بھارت نواز ملیشیا کے رکن کی فائرنگ، ساتھی ہلاک، ایک زخمی

بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی حکومت نے ان کا احتساب نہیں کیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

نادرا کا چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف، کیا پرانے کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی