سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘مائی اسپیس’ کی واپسی، کیا نئی نسل کو متوجہ کر پائے گا؟

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک پوری نسل کو پروائل ميوزک اور ‘ٹاپ 8 فرینڈز’ کی فہرست سے متعارف کروانے والی مشہور سوشل میڈیا سائٹ ‘مائی اسپیس’ (Myspace) 2026 میں دوبارہ لانچ ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ایک نئی ڈاکیومنٹری کے بعد انٹرنیٹ پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

2003 میں ٹام اینڈرسن اور کرس ڈی وولف کی جانب سے قائم کی جانے والی ویب سائٹ ‘مائی اسپیس’ 2008 تک دنیا کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ بن چکی تھی، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 11 کروڑ 50 لاکھ سے زائد تھی۔ اپنی مرضی کے مطابق پروفائل وال پیپرز، گانے لگانے کی سہولت اور ہر صارف کا پہلا دوست بننے والا ’ٹام‘ اس کی پہچان تھے، تاہم فیس بک کے آنے کے بعد یہ پلیٹ فارم تیزی سے زوال پذیر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے گوگل نے ڈھونڈنے کی جھنجھٹ ختم کردی، ای میل اب آواز دے کر طلب فرمائیں

مائی اسپیس کو 35 ملین ڈالر میں خریدنے والی کمپنی ‘وائینٹ ٹیکنالوجی’ کے مالکان ٹم اور کرس وینڈرہوک نے ایک نئی ڈاکیومنٹری میں انکشاف کیا ہے کہ وہ صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ اسے دوبارہ متعارف کرایا جا سکے۔ اس سے قبل 2013 میں بھی اسے دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس میں کمپنی کو 150 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق، موجودہ دور میں لوگ الگورتھم کے تحت چلنے والے بڑے پلیٹ فارمز کے بجائے ڈسکارڈ اور سب اسٹیک جیسے چھوٹے پلیٹ فارمز کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے مائی اسپیس کی واپسی میں کچھ لوگوں کو دلچسپی محسوس ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیےنئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ میں خاص چیز کیا ہے؟

تاہم، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مائی اسپیس کی پرانی صارف نسل (ملینیئلز) اب زندگی کی دیگر مصروفیات میں الجھ چکی ہے، اس لیے اس کی کام یابی کا انحصار نئی نسل (جنریشن زی اور جنریشن ایلفا) کو اپنی طرف راغب کرنے پر ہوگا۔ بلیو اسکائی اور بی رئیل جیسے نئے پلیٹ فارمز کی حالیہ ناکامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، مائی اسپیس کے لیے اس سخت مقابلے کے دور میں اپنے پیر جمانا آسان نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp