دشمن کے کہنے پر پہاڑوں پر جانے والے نوجوانوں کو یہ راستہ ترک کرنا ہوگا، وزیر داخلہ بلوچستان

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو نے اتوار کو کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے ایئرپورٹ روڈ، کچلاک اور مغربی بائی پاس کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی بلوچستان میں بڑھتی دلچسپی کی وجہ کیا ہے؟

اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ جشن آزادی کسی بھی قوم کے لیے خاص دن ہوتا ہے، زندہ قومیں اس دن کو پرجوش انداز میں مناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 اگست، جشن آزادی، اہل بلوچستان اور کوئٹہ بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور یوم آزادی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

’آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے‘

صوبائی وزیر داخلہ نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ نوجوان تعلیم، ٹیکنالوجی اور سائنس کے میدان میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکر ملک و قوم کی خدمت کریں۔

میر ضیااللہ لانگو نے کہا کہ وہ نوجوان جو دشمن کے کہنے اور ورغلانے پر پہاڑوں پر جارہے ہیں، انہیں یہ راستہ ترک کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا ملک اور بلوچستان ہمارا صوبہ ہے، نوجوان اس لاحاصل جنگ کو چھوڑ کر اپنے ملک و قوم کی خدمت کریں۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ نوجوان تعلیم، ٹیکنالوجی اور سیاست کے میدان میں آکر اپنی قوم اور ملک کی خدمت کریں۔ حقوق حاصل کرنے کا بہترین طریقہ دنیا بھر میں جمہوری انداز ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان پارلیمنٹ میں آکر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور بلوچستان کو خوشحال بنائیں۔

’پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا اتحاد ناقابل تسخیر ہے‘

میر ضیااللہ لانگو نے کہاکہ تین اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ اور اتحاد پوری دنیا کے لیے امن کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہاکہ دوست ممالک کا دفاع مضبوط ہوگا تو کوئی بھی ملک انہیں میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرے گا۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا اتحاد پہلے ہی ناقابل تسخیر تھا، اب دنیا کی کوئی بھی بڑی طاقت اس اتحاد کو بری نظر سے نہیں دیکھ سکتی۔

’بھارت مختلف ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے‘

میر ضیااللہ لانگو نے کہاکہ کسی بھی ملک کو اس بات پر شک نہیں کہ ہندوستان مختلف ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان پیسوں کے ذریعے افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ ہندوستان کے خریدے گئے دہشت گرد افغانستان کی حکومت کے ناک کے نیچے بیٹھ کر دہشت گردوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، لیکن اس وقت افغانستان کی حکومت ہندوستان کے ہاتھوں میں کھیل کر مسلمانوں کا خون بہا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں جہاں ضرورت پڑی فل فلیج آپریشن ہوگا، دہشتگردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، میر ضیاء اللہ لانگو

میر ضیااللہ لانگو نے کہاکہ افغانستان کی طالبان حکومت کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ مسجدوں کو نشانہ بنانا اور معصوم و بے گناہ افراد کی شہادت کہاں کی انسانیت ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع سوراب میں امن و امان کے خدشات پر 15 اگست تک کرفیو نافذ

امریکا ایران سے محدود سطح پر مذاکرات کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران پبلک سروس کمیشن کے 7 ارکان کی تقرری، اپوزیشن کا اعتراض

میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت کا تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں شاندار آتش بازی، عوام کا جوش و خروش

ویڈیو

’اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے چنا ہے‘، مکہ دفاعی معاہدے پر اراکین پارلیمنٹ کا اظہار خیال

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار