افتخار احمد کے وہاب ریاض کے اوور میں چھ چھکے:”منسٹر صاحب کا ذرا تو لحاظ کرتے”

اتوار 5 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کا نمائشی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان اس وقت بگٹی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 185 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم کوئٹ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کےنقصان پر184 رنز بنائے ، افتخاراحمد نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر افتخار احمد اس وقت چھائے ہوئے ہیں ۔افتخار احمد نے پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر اور پنجاب کے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے جس کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹس پر میمز اور تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارف نے لکھا افتی بھائی کیا کھا کر آئے ہو ناشتے میں۔

 

ایک اور صارف نے لکھا پنجاب کے سپورٹس منسٹر کو چھ چھکے، یہ افتی مانیا ہے۔

گفتگو آگے بڑھی تو کچھ صارفین وہاب ریاض کے لئے فکرمند نظر آئے۔ ایک نے لکھا ہمارے وزیر کو چھ چھکے مار کے میرے پسندیدہ کھلاڑی افتخار نے اچھا نہیں کیا۔ جو بھی ہو وہ وزیر ہیں بندہ ذرا تو لحاظ کر لیتا۔

واضح رہے کہ ملک کے نامور کھلاڑی کوئٹہ میں جاری اس نمائشی میچ میں حصہ لے رہے ہیں جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مین سے کون اپنا ریکارڈ برقرار رکھ پائے گا؟

جاوید مہانڈری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل: ’قاتل کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے‘

فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی، قومی مفاد سے پہلے سیاسی مفاد

خامنہ ای کا جانشین بھی نشانے پر ہوگا، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے