امریکا ایران سے محدود سطح پر مذاکرات کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ محدود سطح پر مذاکرات کررہا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے بدستور جاری ہیں، جبکہ پاکستان اور قطر نے امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات بحال کرانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔

ٹرمپ نے اتوار کو کہاکہ واشنگٹن ایران کے معاملے پر محتاط اور محدود حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے اور نئی فوجی کارروائی شروع کرنے کے بجائے ایران پر معاشی دباؤ بڑھنے کا انتظار کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’ آبنائے ہرمز کھولنے کا معاہدہ قریب، امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اٹھانے پر تیار‘

امریکی صدر نے میڈیا سے مختصر ٹیلی فونک گفتگو میں کہاکہ امریکا ایران کے ساتھ محدود سطح پر مذاکرات کررہا ہے اور فی الحال صورتحال کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران شدید مہنگائی اور مالی مشکلات کا شکار ہے اور اس کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے اور اس کے پاس اپنی فوج کو ادائیگیاں کرنے کے لیے بھی مطلوبہ رقم موجود نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ امریکی بحری ناکہ بندی نے ایران کے معاشی بحران کو مزید شدید کردیا ہے۔

امریکی صدر نے ساتھ ہی کہاکہ تیل کی قیمتوں میں کمی نے جنگ کے امریکی صارفین پر معاشی اثرات کو محدود رکھا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے کچھ زیادہ ہونے کے باعث امریکی صارفین کو جنگ کے نتیجے میں نسبتاً کم معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔

انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو شطرنج کے کھیل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہاکہ معاملات بالآخر حل ہوجائیں گے اور یہ ہمیشہ حل ہوجاتے ہیں۔

پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

ادھر پاکستان اور قطر امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں اور دونوں ممالک نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا ایران مذاکرات کی بحالی کے لیے اپنی سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران کشیدگی: کیا سفارت کاری جنگ پر غالب آ سکے گی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثالث ممالک کی کوشش ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازع کو مستقل طور پر ختم کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمی ایوارڈز میں ’وِڈوز بے‘ کا راج، ایک سیزن میں ریکارڈ 14 ایوارڈز

انگلینڈ کے خلاف چھکوں کی برسات کرنے والے رضا اللہ وطن پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

وزیراعظم  شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا  فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات، کیا کچھ زیر بحث آیا؟

آئینی عدالت کا عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ

’اسٹریٹ موومنٹ نہیں کرسکتے تو واپس آجاؤ مگر پشتو فلموں والے سین چھوڑ دو‘، سہیل آفریدی کی جعلی گرفتاری پر لوگوں کا ردعمل

ویڈیو

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

جمہوریت ہی پاکستان کے لیے بہترین نظام ہے، یوم جمہوریہ پر ارکان پارلیمنٹ کی متفقہ رائے

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘