پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے شہر رینالہ خورد میں گرین بس میں سفر کے دوران مسافر کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بس ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کے دروازے بند کیے اور تمام مسافروں سمیت بس کو تھانہ صدر پہنچا دیا۔
تھانے پہنچنے کے بعد بس میں موجود مسافروں سے پوچھ گچھ اور تلاشی لی گئی جس کے دوران چوری شدہ موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔
رینالہ خورد میں گرین بس سے سواری کا موبائل چوری ہوا تو ڈرائیور نے بس کے گیٹ بند کر دئیے اور بس کو تھانے صدر لے گیا پھر پولیس نے موبائل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا pic.twitter.com/ZaeqdjYERX
— صحرانورد (@Aadiiroy2) August 10, 2026
پولیس نے موبائل چوری میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
واقعے کی ویڈیو اور خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف تبصرے کیے گئے۔ صارفین نے بس ڈرائیور کی حاضر دماغی اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور نے انتہائی سمجھ داری کا مظاہرہ کیا۔ کئی صارفین نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو ان کی ذمہ داری پر انعام دینے کا مطالبہ بھی کیا۔














