پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زد میں آگئی، اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک معنی خیز پوسٹ نے مداحوں اور صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
نمرہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں ’نارسسٹ‘ افراد سے متعلق ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے لوگ شادی حقیقی رفاقت کے لیے نہیں بلکہ اپنے شریکِ حیات کو غلام بنانے کے لیے کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
نمرہ خان گزشتہ کئی برسوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور ان کی ذاتی زندگی بھی مختلف اوقات میں خبروں کی زینت بنتی رہی ہے۔ ماضی میں ایک ناکام ازدواجی تعلق کے بعد اداکارہ نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی جس کی تصاویر انہوں نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
شادی کے ابتدائی دنوں میں نمرہ خان اپنی نئی زندگی کے حوالے سے خوش دکھائی دے رہی تھیں تاہم کچھ عرصے بعد ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹس سامنے آنے لگیں جنہیں ان کے ازدواجی تعلق میں مبینہ مشکلات سے جوڑا جا رہا ہے۔
اب اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ’نارسسٹ‘ افراد کے حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ شادی حقیقی رفاقت کے لیے نہیں بلکہ اپنے شریکِ حیات کو اپنے تابع رکھنے کے لیے کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
نمرہ خان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردِعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے اداکارہ کو اپنے ذاتی معاملات سوشل میڈیا پر زیرِ بحث نہ لانے کا مشورہ دیا جبکہ کچھ نے ان کے دوبارہ شادی کے فیصلے پر بھی سوالات اٹھائے۔
ایک صارف نے لکھا کہ انہیں اپنے ذاتی مسائل انٹرنیٹ پر لانا بند کر دینا چاہیے جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ دوبارہ شادی کرنے سے قبل انہیں کئی بار سوچنا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’ حجاب کا مطلب صرف سر چھپانا نہیں‘، اداکارہ نمرہ خان کی جدید حجاب پر تنقید
ایک اور صارف نے نمرہ خان کی موجودہ صورتحال پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل دونوں بہت خوش دکھائی دے رہے تھے لیکن اب ایک دوسرے کے بارے میں اس طرح کے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
نمرہ خان کی جانب سے اس پوسٹ میں کسی شخص کا نام واضح طور پر نہیں لیا گیا تاہم ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ نمرہ خان نے جون 2026 میں اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، تاہم صرف چند ہفتوں بعد جولائی میں علیحدگی کی خبریں سامنے آگئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری ہے۔














