پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی۔
دونوں نے 11 اگست کو اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا۔ تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کی انگلیوں میں شادی کی انگوٹھیاں بھی نمایاں ہیں۔
View this post on Instagram
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں۔ رونالڈو کے پانچ بچے ہیں جن میں سے تین بچے دیگر ماؤں جبکہ دو بچے جارجینا روڈریگز کے ہاں پیدا ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق رونالڈو اور جارجینا کی پہلی ملاقات اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک اسٹور پر ہوئی تھی جہاں اس وقت رونالڈو ریئل میڈرڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کی شادی کی افواہ پر ہزاروں مداح چرچ پہنچ گئے، اسٹار فٹبالر کا دلچسپ ردِعمل سامنے آگیا
کرسٹیانو رونالڈو ریئل میڈرڈ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس سمیت دنیا کے معروف کلبز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ وہ اپنے شاندار کیریئر میں 1000 گولز کا سنگِ میل عبور کرنے کے بھی قریب ہیں اور اس تاریخی ہدف سے صرف 24 گول دور ہیں۔













