نوسربازوں کی وزیراعظم کے معاون برائے نجکاری کے نام پر لوٹ مار کی کوشش، حکومت کا عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ

بدھ 12 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجکاری کمیشن پاکستان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون برائے نجکاری اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد علی کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول واٹس ایپ اور فیس بک پر جعلی پروفائلز اور غیر مجاز اکاؤنٹس کے ذریعے فراڈ کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوسرباز آپ کی آواز چرا سکتے ہیں لیکن ایک راز نہیں جان سکتے، جانیے اے آئی فراڈ سے بچنے کا مؤثر طریقہ

نجکاری کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض شرپسند عناصر محمد علی کی تصاویر، نام اور رابطہ معلومات کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے شہریوں سے رقم بٹورنے یا حساس ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی پیغام، فون کال یا سوشل میڈیا پروفائل پر اعتماد نہ کریں جو غیر مصدقہ نمبروں یا جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے محمد علی کی نمائندگی کا دعویٰ کرے۔

مزید پڑھیے: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ساتھ اپنی ذاتی معلومات، بینکنگ تفصیلات، پاس ورڈز، ون ٹائم پاس ورڈز (او ٹی پی) یا شناختی دستاویزات شیئر نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کی رقم منتقل کریں۔

نجکاری کمیشن نے کہا کہ اگر کسی شہری سے کسی جعلی پروفائل کے ذریعے رابطہ کیا جائے تو فوری طور پر اس اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے، متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رپورٹ کیا جائے اور مزید رابطے سے گریز کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ معاملہ متعلقہ حکام اور سائبر کرائم اداروں کو رپورٹ کیا جا رہا ہے تاکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں نوسرباز دَم کرنے کے بہانے بھاری مالیت کا سونا اور نقدی لے اُڑا

نجکاری کمیشن نے یہ انتباہ عوامی مفاد میں جاری کیا ہے اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ آن لائن فراڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ دفاع پاکستان پر مظفرآباد میں دفاعی نمائش، قائم مقام صدر طارق فاروق اور وزیراعظم افتخار گیلانی کا مختلف اسٹالز کا معائنہ

چونڈہ کے غیور عوام نے 1965 میں پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو شکست دی، پرویز اقبال لوسر، یوم شہدا کی تقریب میں شرکت

سندھ، کوٹری کے مقام پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ریلوے ملازم جاں بحق، ٹرین آپریشن معطل

یومِ دفاع پاکستان: جی ایچ کیو راولپنڈی، کراچی اور بلوچستان میں پروقار تقریبات، شہدا کو خراج عقیدت

ٹائپنگ کی چھٹی، گوگل کے جی میل ، ڈاکومینٹس اور کیپ کے لیے نئے لائیو اے آئی وائس فیچرز متعارف

ویڈیو

یومِ دفاع و شہدا: عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر اراکین پارلیمنٹ کیا کہتے ہیں؟

سیالکوٹ چونڈہ میں بھارتی فوج کی شکست و رسوائی کی داستانیں آج بھی موجود

کالم / تجزیہ

جنگ ستمبر 65 سے ستمبر 2026 تک

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی