یوم آزادی اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث پاکستان بھر میں بینک اور مالیاتی ادارے 3 روز تک بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ 14 اگست، ہفتہ 15 اگست اور اتوار 16 اگست کو بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا تاریخی فیصلہ، ملک میں ورچوئل کرنسی پر پابندی ختم کردی
14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جبکہ 15 اور 16 اگست کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، جس کے باعث بینک مسلسل 3 روز بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی مذکورہ تعطیلات کے دوران بند رہیں گے۔
بینکوں کی شاخیں بند ہونے کے باوجود صارفین کو ضروری بینکاری سہولیات دستیاب رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں تمام بینک 5 دن تک بند رہیں گے
اسٹیٹ بینک کے مطابق اے ٹی ایم اور بینکوں کی آن لائن بینکاری خدمات 3 روز کے دوران معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ صارفین اے ٹی ایم اور ڈیجیٹل بینکاری کے ذریعے معمول کی لین دین کرسکیں گے۔
بینک اور مالیاتی ادارے 3 روزہ تعطیلات کے بعد معمول کے مطابق دوبارہ کام شروع کریں گے۔
صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ شاخوں سے متعلق ضروری امور تعطیلات شروع ہونے سے قبل مکمل کرلیں۔














