اسٹیٹ بینک کا تاریخی فیصلہ، ملک میں ورچوئل کرنسی پر پابندی ختم کردی

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بڑے پالیسی فیصلے کے تحت ورچوئل کرنسیوں پر عائد برسوں پرانی پابندی کو باقاعدہ طور پر ختم کردیا ہے، جس کے بعد اب ملک کے مالیاتی نظام میں کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔

 مرکزی بینک نے اپریل 2018 میں جاری کردہ اس سرکولر کو منسوخ کردیا ہے جس کے تحت ورچوئل کرنسیوں اور ٹوکنز کے لین دین پر پابندی عائد کی گئی تھی، اور اس کی جگہ نیا ‘بی پی ڈی سرکولر نمبر 10 آف 2026’ جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں بھونچال، پاکستان کا اگلا قدم کیا ہوگا؟

اس اہم ریگولیٹری تبدیلی کا مقصد ملکی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عالمی سطح پر تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی ڈیجیٹل مالیاتی ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگ ہونا ہے۔

نئے قواعد و ضوابط کے تحت اب کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز کے لیے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، تاہم یہ سہولت صرف ان کمپنیوں کو میسر ہوگی جو ‘پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی’ سے باقاعدہ لائسنس یافتہ ہوں گی۔

 اس اقدام کے ساتھ ہی ‘ورچوئل ایسٹ ایکٹ 2026’ بھی ملک بھر میں نافذ العمل ہو گیا ہے، جبکہ اتھارٹی نے بھی ایک مکمل فعال ادارے کے طور پر اس شعبے کی نگرانی شروع کر دی ہے۔

 یہ قانونی ڈھانچہ کرپٹو کرنسیوں، ڈیجیٹل ٹوکنز اور متعلقہ مالیاتی خدمات کو ایک مستحکم بنیاد فراہم کرے گا جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کرنسیز سے کیسے مختلف ہوگی؟

معاشی ماہرین نے اسٹیٹ بینک کے اس فیصلے کو پاکستان کے مالیاتی نظام میں جدت کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا ہے کیونکہ اس سے معیشت کے دستاویزی ہونے کے عمل کو تقویت ملے گی۔

 ان کا ماننا ہے کہ کرپٹو سیکٹر کو قانونی دائرہ کار میں لانے سے سمندر پار پاکستانیوں کے ڈیجیٹل اثاثوں کی صورت میں موجود اربوں ڈالرز کو ملکی معیشت کا حصہ بنایا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ یہ بھی توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اسٹیٹ بینک مستقبل قریب میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی بھی متعارف کروائے گا، جو عالمی ڈیجیٹل فنانس کے نقشے پر پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے اور مالیاتی جدت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور