ایران کی سمندری رسائی محدود رکھنے کا امریکی اعلان، ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک جاری رہنے کا امکان

جمعہ 14 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی بحری ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک جاری رکھ سکتا ہے، امریکی فوج کے پاس کارروائی برقرار رکھنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کے لیے امریکی بحری جہازوں کو مختلف مقامات پر آگے پیچھے کیا جاتا ہے اور ضرورت کے مطابق ان کی پوزیشنز تبدیل کی جاتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا کشیدگی پھر شدت اختیار کرگئی، کیا مشرق وسطیٰ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر ہے؟

انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کی صلاحیت موجود ہے اور اسے ضرورت کے مطابق غیر معینہ مدت تک برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

امریکی وزیرِ جنگ کے مطابق بحری ناکہ بندی کا مقصد ایران پر معاشی دباؤ بڑھانا ہے، جس کے ذریعے تہران پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp