چین میں کاروں کی فروخت گھٹی، بیرونِ ملک چینی گاڑیوں کی مانگ میں زبردست اضافہ

جمعہ 14 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی مقامی کار مارکیٹ مسلسل کمزور ہو رہی ہے، تاہم چینی گاڑی ساز کمپنیوں کی بیرونِ ملک فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے، جس سے جاپانی اور یورپی کمپنیوں پر مسابقتی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق جولائی میں چین میں کاروں کی فروخت ایک سال پہلے کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہوکر 14 لاکھ 70 ہزار گاڑیوں تک پہنچ گئی، جو مسلسل دسویں ماہ کمی ہے۔ اس کے برعکس چینی گاڑیوں کی برآمدات 88 فیصد اضافے کے ساتھ 9 لاکھ 23 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:چین کا نیا شاہکار، اب ٹرین دریائے یانگسی کے نیچے فل اسپیڈ سے دوڑے گی

رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مقامی کار فروخت میں 23 لاکھ گاڑیوں کی کمی ہوئی، جو جاپان کی اسی عرصے کی مجموعی نئی کار رجسٹریشن کے برابر ہے، جبکہ چینی کاروں کی برآمدات 71 فیصد بڑھیں۔

بی وائی ڈی سمیت بڑی چینی کمپنیوں کو ملکی طلب میں کمی کے باعث عالمی منڈیوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔ بی وائی ڈی کی رواں سال پہلے سات ماہ کے دوران چین میں فروخت 35 فیصد کم ہوئی، تاہم بیرونِ ملک فروخت 79 فیصد بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق یورپ میں چینی گاڑی ساز کمپنیوں کا مارکیٹ شیئر 2022 کے تقریباً 3 فیصد سے بڑھ کر 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 16 فیصد ہوگیا، جبکہ برقی گاڑیوں میں چینی برانڈز کا حصہ تقریباً ایک چوتھائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp