چین کا نیا شاہکار، اب ٹرین دریائے یانگسی کے نیچے فل اسپیڈ سے دوڑے گی

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

چین نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی قطر والی ہائی اسپیڈ ریلوے ٹنل بورنگ مشین کے ذریعے دریائے یانگسی کے نیچے زیرِ آب سرنگ کی کھدائی کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ اس کامیابی کے بعد پہلی بار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہائی اسپیڈ ٹرین دریائے یانگسی کے نیچے بغیر رفتار کم کیے سفر کر سکے گی۔

چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق ’لنگ ہانگ‘ نامی مکمل طور پر چین میں تیار کی گئی ٹنل بورنگ مشین نے جمعرات کو چونگ منگ تائی چانگ زیرِ آب سرنگ کے آبی حصے کی کھدائی مکمل کر لی، جسے چین کی ریلوے ٹنلنگ ٹیکنالوجی میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین کا اے آئی سے ہونے والی آن لائن ہراسانی روکنے کے لیے نئے قانون کا مسودہ جاری

مجموعی طور پر 14.25 کلومیٹر طویل یہ سرنگ شنگھائی کے چونگ منگ ضلع کو ہمسایہ صوبہ جیانگ سو کے شہر تائی چانگ سے ملائے گی۔ یہ منصوبہ چین کے دریا عبور کرنے والے ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبوں میں اعلیٰ ترین تعمیراتی معیار کے مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے اور اسے دنیا کے پیچیدہ ترین انفراسٹرکچر منصوبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

چائنا ریلوے ٹنل گروپ کے چیف انجینیئر لی بن کے مطابق 148 میٹر طویل اور تقریباً 4 ہزار ٹن وزنی ’لنگ ہانگ‘ مشین کا کٹر ہیڈ 15.4 میٹر قطر کا ہے، جو اسے ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی شیلڈ ٹنل بورنگ مشین بناتا ہے۔

خودکار نظام سے چلنے والی اس مشین نے دریائے یانگسی کے نیچے ایک ہی مرحلے میں 11.325 کلومیٹر مسلسل کھدائی کر کے چین میں 15 میٹر قطر کی شیلڈ ٹنلنگ کا نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین کے 34ویں قومی کتاب میلے میں 1.18 ارب یوان کی کتابوں کی فروخت، ساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

منصوبے کی مکمل تکمیل 2026 کے اختتام تک متوقع ہے۔ اس کے فعال ہونے کے بعد چونگ منگ، جہاں اب تک ہائی اسپیڈ ریلوے کی سہولت موجود نہیں، پہلی بار قومی تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد چونگ منگ سے تائی چانگ کے راستے شنگھائی کے باؤشان ریلوے اسٹیشن تک سفر کا دورانیہ صرف 17 منٹ رہ جائے گا، جس سے خطے میں آمدورفت اور معاشی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ ملنے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر