پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منڈی بہاؤالدین میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر صوفی سٹی میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقررین نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملکی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے قومی یکجہتی اور اجتماعی کردار کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یورپی پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغۂ خدمت) نے کہا کہ پاکستان کے قیام کو 79 برس گزر چکے ہیں، تاہم ملک ابھی تک اس رفتار سے ترقی نہیں کرسکا جس کا خواب بانیانِ پاکستان نے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں وجود میں آیا، اس لیے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ ان قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایس پی پلس پر متنازع بیان قومی مفاد کے خلاف ہے، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر

ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف کی قیادت میں پاک فوج سمیت مسلح افواج ملک کے تمام محاذوں پر دفاع وطن کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں اور ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے 10 مئی 2025 کو مسلح افواج کی جانب سے دشمن کے عزائم ناکام بنانے کو ملکی دفاعی صلاحیت کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور عالمی برادری سے روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مینجنگ ڈائریکٹر وی نیوز اسلام آباد عمار مسعود نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور یومِ آزادی کی اہمیت، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے شہریوں کی ذمہ داریوں پر اظہار خیال کیا۔

تقریب کے شرکا نے پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور قیامِ پاکستان کے لیے جدوجہد و قربانیاں دینے والے اکابرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی