جی ایس پی پلس پر متنازع بیان قومی مفاد کے خلاف ہے، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

چیئرمین یورپی یونین پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن یورپ (تمغۂ خدمت) ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق ایک سابق پاکستانی وزیر کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے قومی مفادات کے منافی اور بھارتی بیانیے کی عکاسی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر کی رائل پیلس شارجہ میں شیخ سعود بن فیصل سلطان القاسمی سے ملاقات

ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نوعیت کے بیانات نہ صرف گمراہ کن ہیں بلکہ 25 کروڑ پاکستانی عوام کی امنگوں کے بھی خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جو ملکی برآمدات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریکِ انصاف کی پاکستان مخالف تقریریں اور جی ایس پی پلس معاملے پر قاسم خان اور سلیمان کی مہم

انہوں نے مزید کہا کہ اس اسٹیٹس کی بدولت پاکستان کو یورپی منڈیوں تک بہتر رسائی حاصل ہوتی ہے، جو قومی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق ایسے بیانات ملک کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں اور ان سے گریز کیا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp