خیبر پختونخوا کے مزید 4 تاریخی مقامات یونیسکو کی فہرست میں شامل

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے مزید 4 تاریخی مقامات کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے عارضی فہرست (Tentative List) میں شامل کرلیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے اسے صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی اور خطے کے مالا مال ثقافتی ورثے کا عالمی سطح پر اعتراف قرار دیا ہے۔

یونیسکو کی عارضی فہرست میں ہری پور کا بھامالا، پشاور کے سیٹھی ہاؤس اور گور گٹھری جبکہ سوات کا بریکوٹ شامل ہیں۔ شفیع جان کے مطابق اس پیشرفت سے خیبر پختونخوا کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کی اہمیت عالمی سطح پر مزید اجاگر ہوگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبے کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ان کے بقول، ’ہمارا شاندار ثقافتی ورثہ ہمارا فخر اور آنے والی نسلوں کے لیے امانت ہے۔ ‘

انہوں نے کہا کہ تاریخی ورثے کا تحفظ، بحالی اور اسے عالمی سطح پر متعارف کرانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp