باپ نے سیلفی کے بہانے ایک سالہ بیٹی کو دریا میں پھینک دیا

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی ایک سالہ بیٹی کو دریائے جمنا میں پھینک دیا۔ واقعہ بدھ کے روز اکبرا یمنا پل پر پیش آیا، جہاں ملزم رنکو اپنی اہلیہ لکشمی اور بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آگرہ جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق راستے میں میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا بھی ہوا تھا۔

لکشمی کے بیان کے مطابق رنکو نے پل پر موٹر سائیکل روک کر کہا کہ وہ بیٹی کے ساتھ سیلفی لینا چاہتا ہے۔ وہ بچی کو لے کر پل کی ریلنگ کے قریب گیا، تصویر کھینچی اور مبینہ طور پر اسے دریائے جمنا میں پھینک دیا۔ لکشمی نے شوہر کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو رنکو نے اسے بھی پل سے دریا میں دھکیلنے کی کوشش کی۔

لکشمی کی چیخ پکار سن کر راہ گیر جمع ہوگئے۔ جب انہیں واقعے کا علم ہوا تو مشتعل ہجوم نے رنکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا۔ واقعے کے دوران تشدد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

لکشمی کی شکایت پر سکندرا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی نگرانی میں پی اے سی کے غوطہ خور دریائے جمنا میں بچی کی تلاش کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے وقت تک ایک سالہ بچی کا سراغ نہیں مل سکا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور مزید تفصیلات حکام کی جانب سے سامنے آنے کا انتظار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی نے ریاست مخالف بیانیے کے ذریعے نئی نسل کو گمراہ کیا، اختیار ولی خان

بھارت نے چھوٹے ٹیکس دہندگان کے لیے غیر ظاہر شدہ بیرونِ ملک اثاثوں کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کھول دی

تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے بڑے اصلاحاتی پیکیج کی تیاری، بورڈ اور خصوصی بینک کے قیام کی تجویز

اینتھروپک کے سی ای او کی اہلیہ کامی کلارک کے جیفری ایپسٹین سے رابطے سامنے آگئے

وزیراعلیٰ بلوچستان کا تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کی مدد کرنے والے نوجوان اور بھائی کے لیے ملازمت کا اعلان

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں