ن لیگ مخالفین تو دور، اتحادیوں کو بھی معاف نہیں کرتی، حسن مرتضیٰ

پیر 17 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپنے اتحادیوں کو بھی معاف نہیں کیا، حقیقی ترقی کی بنیاد رکھنے والی جماعت پر بات کرنا مناسب نہیں۔

مزید پڑھیں:وفاقی اور پنجاب حکومت میں شامل ہونے کا ابھی تک اشارہ نہیں ملا، رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ تکلیف اس وقت ہوئی جب یہ کہا گیا کہ ہم نے آج تک کسی کو دکھ نہیں پہنچایا، مخالفین تو دور، آپ اتحادیوں کو بھی معاف نہیں کرتے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ میثاقِ جمہوریت کے بعد جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ن لیگ نے کیا کردار ادا کیا؟ میمو گیٹ اسکینڈل میں آپ کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ پہنچے، بتائیں اس معاملے میں جمہوریت کے لیے کیا کردار ادا کیا؟

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ 6 ماہ کے اتحاد کے بعد ن لیگ نے پیپلزپارٹی کا ساتھ چھوڑ دیا، اگر ملک کو درپیش چیلنجز اتنے بڑے تھے تو آپ نے پیپلزپارٹی کا ساتھ کیوں چھوڑا؟

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے آپ نے ریاست مخالف جلوسوں کی قیادت کی، واپڈا کے دفاتر پر حملے کیے گئے اور آپ کے کارکن اور ارکان اسمبلی ان حملوں کی قیادت کر رہے تھے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے دوران مینار پاکستان پر پنکھا لے کر بیٹھے اور عوام کو پیپلزپارٹی کا ذمہ دار قرار دیا، سوال یہ ہے کہ کیا یہ جمہوریت کی خدمت تھی؟

انہوں نے کہا کہ آج آپ کہتے ہیں کہ انتقامی کارروائیاں نہیں کرتے، پنجاب میں ہمارا لا اینڈ آرڈر مثالی ہے، اپنے اعداد و شمار دیکھیں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ 2024 میں گھریلو تشدد کے 561 مقدمات درج ہوئے، مگر ایک مقدمے میں بھی سزا نہیں ہوئی۔

حسن مرتضیٰ کے مطابق لاہور میں خواتین کے اغوا کے 4510 مقدمات درج ہوئے، لیکن صرف 5 ملزمان کو سزا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں خواتین کی حکومت ہے، وہاں خواتین کے تحفظ کی صورتحال بھی دیکھیں، اپنی پراسیکیوشن اور نظامِ عدل کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ جس نظامِ عدل کی خدمات کا دعویٰ کرتے ہیں، اس کی کارکردگی بھی دیکھیں۔

بھٹو اور بے نظیر نے ملک کو بہت کچھ دیا، ن لیگ کے ادوار میں چند سڑکوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا، حسن مرتضیٰ

رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور میں اور محترمہ بینظیر بھٹو نے اس ملک کو بہت کچھ دیا، جبکہ مسلم لیگ ن کے ادوار میں چند سڑکوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی سب اچھا نہیں ہے، مسلم لیگ ن مخالفین تو دور کی بات، اپنے اتحادیوں کو بھی معاف نہیں کرتی۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کے باوجود آپ کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئے، واپڈا کے دفاتر پر حملے کیے گئے اور اس وقت شہباز شریف ان کی قیادت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آپ پنکھا ہلا ہلا کر لوگوں کو بتاتے تھے کہ مسائل کی وجہ پیپلزپارٹی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا یہ جمہوریت کی خدمت تھی؟

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ 2024ء میں گھریلو تشدد کے 561 واقعات ہوئے لیکن کسی ایک مقدمے میں بھی سزا نہیں ہوئی۔ لاہور میں خواتین کے اغوا کے 5410 مقدمات درج ہوئے، مگر صرف پانچ افراد کو سزا ہوئی۔

حسن مرتضیٰ نے سوال کیا کہ آپ کا نظامِ عدل کہاں کھڑا ہے؟ آپ کی پراسیکیوشن کی یہ مثالیں ہیں، صرف فیصل آباد میں 31 خواتین قتل ہوجاتی ہیں مگر کسی کو سزا نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کے رہنما اور بزرگ جنرل ضیاء کا ظلم برداشت کیا، آپ کا بھی کرلیں گے۔

حسن مرتضیٰ نے الزام عائد کیا کہ آصف بشیر بھاگٹ کی زمین پر راتوں رات قبضے کی کوشش کی گئی اور یہ سب پولیس کی موجودگی میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی انتقامی کارروائیاں ہیں، جو آپ بھولے منہ سے کہتے ہیں کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کے بعد مقدمات کے معاملے پر میاں نواز شریف نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے معافی مانگی تھی، مگر آج پھر مسلم لیگ ن اسی روش پر چل پڑی ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ خواتین کے قتل کے 31 مقدمات درج ہوئے، مگر کسی ایک مقدمے میں بھی سزا نہیں ملی۔ یہ آپ کے اپنے اعداد و شمار ہیں، ہم آپ کو بار بار یاد کرواتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جنرل ضیا کے دور کا جبر و تشدد بھی برداشت کیا، آپ کا بھی کریں گے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے الزام عائد کیا کہ سابق ایم پی اے آصف بشیر بھاگٹ کے کمرشل پلاٹ پر قبضہ کرایا گیا، رات کے اندھیرے میں دیوار بنائی گئی اور اس وقت پولیس بھی موقع پر موجود تھی۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں دیوار بنائی گئی، مگر دیوار گرانے پر ہمارے رہنما کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔ یہ آپ کی انتقامی کارروائیاں اور سیاسی وکٹمائزیشن ہے۔

مزید پڑھیں:جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

انہوں نے کہا کہ آپ نے ہماری پارٹی اور قیادت کے خلاف سیکڑوں مقدمات بنائے، تاہم سیف الرحمان اور نواز شریف نے ماضی کی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر معافی مانگی تھی، آج پھر وہی انتقامی کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آپ ہمیں سڑکوں کی تعمیر کا حساب دیتے ہیں، مگر ’’ستھرا پنجاب‘‘ میں مبینہ کرپشن کا کیا ہوگا؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیصل آباد میں ’’ستھرا پنجاب‘‘ کا 3 سے 4 ارب روپے کا اسکینڈل سامنے آیا، مگر اس معاملے پر آج تک کوئی تحقیقاتی کمیٹی نہیں بنائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp