پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور اعلیٰ سطحی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک روس دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی حل اور مذاکرات کے تسلسل پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات روس کے سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان روس تعلقات میں بڑی پیشرفت، اویس لغاری نے نئی حکمتِ عملی دنیا کے سامنے رکھ دی

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے پاک روس دوطرفہ تعلقات میں آنے والے مثبت موڑ اور بڑھتی ہوئی پیشرفت کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم اور کلیدی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطحی رابطوں اور ملاقاتوں کے تسلسل کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں

ملاقات میں علاقائی پیشرفت اور اہم بین الاقوامی امور بھی زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پاکستان کے اس دیرینہ اور اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ تنازعات کے حل، اختلافات کو دور کرنے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد حل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت طیاروں کو موسمیاتی حدت بڑھانے والی سفید لکیروں سے بچانے میں مدد دے گی

عمران خان کا اسپتال منتقلی کا فیصلہ: اب 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، تجزیہ کار

ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا 14واں اجلاس، مون سون صورتحال اور قومی تیاریوں کا جائزہ

عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، پی ٹی آئی نے دیر کردی: رانا ثنا اللہ

ن لیگ کی حکومت کے خلاف ایک بار پھر سازش ہورہی ہے، سینیٹر ناصر بٹ کا دعویٰ

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد