پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما، سینیٹر ناصر بٹ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ میاں نواز شریف کی حکومت کے خلاف ایک بار پھر سازش ہو رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب ہمیشہ واپس آ جاتے ہیں، اور سازشی رہ جاتے ہیں۔
Conspiracy against Nawaz Sharif govt has started: Senator Nasir Butt pic.twitter.com/J1uOKYR4JH
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) August 18, 2026
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ماضی میں بھی سازشیں ہوتی رہی ہیں، تاہم وہ ہر بار واپس آئے۔
سینیٹر ناصر بٹ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سپریم کورٹ نے آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج اور طبی معائنے کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے عمران خان کے مکمل طبی معائنے کے لیے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔














