وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی ہم آہنگی سینیٹر رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آزادانہ اور میرٹ پر مبنی قرار دے دیا۔
عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آزادانہ، حقائق کی بنیاد پر اور میرٹ پر ہے، پی ٹی آئی اس فیصلے کا خیرمقدم کر رہی ہے اور عدالت بھی پی ٹی آئی کی تعریف کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بڑی دیر کردی، یہی ایک سیدھا اور قانونی راستہ تھا۔ اگر پی ٹی آئی شروع سے احتجاج کرنے، جیل کا گھیراؤ کرنے یا ہزاروں افراد اکٹھے کرنے کی کوشش کے بجائے عدالت سے رجوع کرتی تو اسے پہلے بھی ریلیف مل سکتا تھا۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ آزادانہ اور میرٹ پر مبنی ہے۔۔
پی ٹی آئی نے بڑی دیر کی یہی ایک سیدھا اور قانونی راستہ تھا اگر یہ پہلے اسی طرح عدالت میں pursue کرتے تو یہ ریلیف اس سے پہلے بھی مل سکتا تھا۔۔!!
رانا ثناء اللہ pic.twitter.com/pTxGeoZBan— Sajjad Bhatti (@SajjadBhatti) August 18, 2026
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی نے صحیح فورم پر اپنا کیس دائر کیا ہے اور عدالت نے بھی اس کے حق میں میرٹ پر فیصلہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ جب عدالت کوئی فیصلہ دے اور وہ اس کی پسند کا نہ ہو تو اس وقت بھی عدالت کا احترام کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ سے وعدہ کیا ہے میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گے، صحافی بھی ساتھ دیں، علیمہ خان
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور اہلخانہ و ڈاکٹروں سے ملاقاتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل عذیر کرامت بھنڈاری عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔
سپریم کورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو آج ہی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔














