پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے بعد اب سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔
ملک میں فی تولہ سونے کے دام بغیر کسی تبدیلی کے 461936 رہے،10 گرام سونے کی قیمت بھی 396035 روپے پر برقرار رہی۔
جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4395 ڈالر پر مستحکم رہا جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 43 روپے کم ہو کر 6986 روپے پر آگئی۔














