تلنگانہ میں پرنسپل کا قتل، 27 بار چاقو مارنے والے 2 طلبہ گرفتار

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پولیس نے 48 سالہ اسکول پرنسپل کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے دسویں جماعت کے 2 طالب علموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں طلبہ نے مبینہ طور پر رقم حاصل کرنے اور شاہانہ اخراجات کے لیے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم واردات کے بعد ان کے غیر معمولی اخراجات نے پولیس کو ان تک پہنچنے میں مدد دی۔

نلگنڈہ کے کونڈاملی پلی میں ناگارجنا پبلک اسکول کی پرنسپل اور ڈائریکٹر کلو روپا ریڈی 12 اگست کو اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔ ان کے جسم پر چاقو کے 27 زخم تھے۔ خاتون کے شوہر اس وقت حیدرآباد میں تھے اور مسلسل فون کرنے کے باوجود جواب نہ ملنے پر انہوں نے پڑوسیوں کو گھر بھیجا، جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے تحقیقات کے لیے 5 ٹیمیں تشکیل دیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج، فرانزک شواہد، فنگر پرنٹس، تکنیکی معلومات اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا۔ اس دوران پولیس کو روپا ریڈی کی اپنی خالہ سے آخری فون گفتگو کا سراغ ملا۔ فون بند ہونے سے قبل خاتون نے ’بابو‘ کا لفظ استعمال کیا تھا، جس نے تفتیش کاروں کو اسکول کے طلبہ تک پہنچایا۔

پولیس نے 5 ایسے دسویں جماعت کے طلبہ کی نشاندہی کی جو واقعے کے بعد اسکول نہیں آئے تھے۔ ان میں سے 2 طلبہ کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ اچانک بڑی رقم خرچ کررہے اور پارٹیاں دے رہے تھے۔ بدھ کو دونوں کو حراست میں لیا گیا، جہاں پولیس کے مطابق انہوں نے قتل کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا: پارک میں خاتون پر جنسی حملے کے الزام میں بھارتی نژاد شخص گرفتار

تفتیش کے مطابق دونوں طلبہ نے روپا ریڈی سے بدلہ لینے کے ساتھ رقم چوری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ماضی میں پرنسپل نے ان کے ہاسٹل بیگز سے نقد رقم اور موبائل فون برآمد ہونے پر انہیں سرزنش کی تھی اور والدین کو اطلاع دی تھی، جس کے بعد انہیں ہاسٹل سے نکال کر ڈے اسکالر بنا دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق طلبہ نے 5 روز تک گھر کی نگرانی کی، چاقو اور شناخت چھپانے کے لیے دستانے خریدے۔ واردات کے روز ایک طالب علم نے ٹوپی اور دستانے پہن کر گھر میں داخل ہوکر تقریباً ڈھائی لاکھ بھارتی روپے دیکھے اور فرار ہونے لگا، تاہم ٹوپی گرنے سے روپا ریڈی نے اسے پہچان لیا۔ شناخت ظاہر ہونے کے خوف سے طالب علم نے چاقو سے ان پر 27 وار کیے۔

قتل کے بعد ملزمان نقد رقم لے کر فرار ہوگئے اور خون آلود کپڑے اور ٹوپی دفن کرکے شواہد چھپانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق دونوں بعد میں گوا بھی گئے۔ ملزمان سے ایک لاکھ 54 ہزار بھارتی روپے، خون کے دھبوں والے بعض نوٹ، خریدا گیا آئی فون اور مقتولہ کا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے واردات سے قبل ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر جلدی رقم کمانے کے طریقے بھی تلاش کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

کیا آئی فون 18 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا اپ گریڈ ہوگا؟ 7 بڑی لیکس سامنے آگئیں

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت، 17 ستمبر تک ملتوی

عوامی مقاصد کے لیے اراضی کے حصول پر بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے، وزیراعظم

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟