کنگ چارلس اور شہزادہ ولیم کے درمیان اختلافات کی خبریں

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شاہی خاندان سے متعلق ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بادشاہ کنگ چارلس اور ولی عہد شہزادہ ولیم کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات پائے جاتے ہیں اور دونوں کے تعلقات میں اندرونی کشیدگی موجود ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک نامعلوم ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ کنگ چارلس کا خیال ہے کہ شہزادہ ولیم مستقبل کے بادشاہ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے میں ضرورت سے زیادہ جلدی دکھا رہے ہیں اور موجودہ بادشاہ کے منصب اور اختیارات کا مکمل احترام نہیں کررہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘شاہی خاندان کو برا کہا اور اب واپس آنا چاہتے ہیں‘، ہیری اور میگھن مارکل پر دوغلے پن کا الزام

ذریعے کے مطابق کنگ چارلس سمجھتے ہیں کہ اقتدار کی منتقلی کا ایک باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے اور شہزادہ ولیم کو ایسا تاثر نہیں دینا چاہیے کہ گویا ان کے حکمرانی کا وقت آ چکا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کنگ چارلس نے واضح کیا ہے کہ وہ کئی برس تک اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ شہزادہ ولیم ان کا احترام نہ صرف والد بلکہ برطانیہ کے موجودہ بادشاہ کی حیثیت سے بھی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری کا حیران کن اعتراف، شاہی خاندان سے تعلق کے باوجود اسکول میں بُلنگ کا سامنا کرنا پڑا

اسی ذریعے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شہزادہ ولیم اپنے بارے میں پائی جانے والی اس رائے سے واقف ہیں کہ وہ معاملات پر مکمل کنٹرول رکھنے کے خواہاں ہوتے ہیں اور جلد غصہ آ جاتا ہے، تاہم ان کا مؤقف ہے کہ کنگ چارلس کی شخصیت بھی کافی حد تک اسی نوعیت کی ہے، جس کے باعث دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوجاتے ہیں۔

تاہم شاہی خاندان کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، اس لیے ان اطلاعات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp