برطانوی ہائیکورٹ: الزام ثابت نہ ہونے پر شہزادہ ہیری اور دیگر مشہور شخصیات مشکل میں پڑ گئیں

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی اخبار ‘ڈیلی میل’ کے نجی معلومات میں مداخلت اور جاسوسی کے خلاف دائر کردہ مقدمہ ہارنے کے بعد شہزادہ ہیری، معروف گلوکار ایلٹن جان اور دیگر 5 نامور شخصیات کو کروڑوں پاؤنڈز کی بھاری رقم اپنی جیب سے ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔ لندن کی ہائیکورٹ میں کیس کے اخراجات طے کرنے کی سماعت کے دوران پبلشرز کے وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ دعویداروں کو اخبار کے 3 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز) کے قانونی اخراجات کا بڑا حصہ برداشت کرنا پڑے گا۔

سنگین الزامات اور ہائیکورٹ کا فیصلہ

شہزادہ ہیری، ایلٹن جان، ان کے شوہر ڈیوڈ فرنش، اداکارہ ایلیسبتھ ہرلی، سیڈی فروسٹ، سماجی رہنما ڈورین لارنس اور سابق سیاستدان سائمن ہیوز نے برطانوی اخبار ‘ڈیلی میل’ کے پبلشر ‘ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز لمیٹڈ’ (ANL) کے خلاف قانونی کارروائی کی تھی۔

11 ہفتوں پر محیط سنسنی خیز اور جذباتی سماعت کے دوران ان شخصیات نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈیلی میل کے صحافیوں نے ان کی گاڑیوں اور گھروں میں خفیہ آلات (بگز) نصب کیے، فون کالز سنیں جبکہ بینک اکاؤنٹس اور میڈیکل ریکارڈز تک بھی غیر قانونی رسائی حاصل کی۔ پبلشر (ANL) نے ان تمام الزامات کی سخت الفاظ میں تردید کی تھی۔

جولائی میں شائع ہونے والے اپنے تحریری فیصلے میں جج نے قرار دیا کہ ’مدعی اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں‘، جس کے بعد عدالت نے مقدمہ خارج کر دیا تھا۔

اخراجات کی ادائیگی پر قانونی جنگ

بدھ کے روز مقدمے کے اخراجات کا تعین کرنے کے لیے ہونے والی سماعت کے دوران ‘ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز’ کے وکیل اینٹنی وائٹ نے موقف اپنایا کہ مدعیوں کو پبلشرز کے ساڑھے 4 کروڑ ڈالرز (3 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈز) کے قانونی اخراجات کا ایک بڑا حصہ زیادہ سخت یعنی ‘انڈیمنیٹی بیسز’ (Indemnity Basis) پر ادا کرنا چاہیے۔

اب ان شخصیات کو کتنی رقم ادا کرنی ہوگی، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ جج انہیں عام بنیادوں پر اخراجات ادا کرنے کا حکم دیتے ہیں یا سخت قانونی ضوابط  کے تحت۔

انشورنس کا شارٹ فال اور کروڑوں پاؤنڈز کا نقصان

مدعیان کی نمائندگی کرنے والے وکیل نکولس بیکن نے عدالت کو بتایا کہ اگر انہیں سخت ترین ضوابط کے تحت اخراجات ادا کرنے پر مجبور کیا گیا تو یہ ان کے لیے انتہائی تشویشناک ہوگا، کیونکہ ان کی انشورنس کور اس رقم سے کافی کم ہے۔

نکولس بیکن نے وضاحت کی کہ تمام ساتوں مدعیان کے پاس مجموعی طور پر 1 کروڑ 62 لاکھ پاؤنڈز کی انشورنس کور موجود ہے۔ اگر اخبار کے تمام اخراجات کی ادائیگی ‘انڈیمنیٹی بیسز’ پر عائد کی گئی تو انشورنس کی رقم ناکافی ثابت ہوگی اور ان شخصیات کو اپنی جیب سے کروڑوں پاؤنڈز کی اضافی رقم ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی