جوزے مورینیو کی ریئل میڈرڈ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد واپسی فاتحانہ ثابت ہوئی، جہاں میڈرڈ نے لالیگا کے افتتاحی میچ میں اسپانیول کو آخری لمحات میں 2-1 سے شکست دے دی۔
ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں ریئل میڈرڈ کی جانب سے جوڈ بیلنگھم نے پہلے ہاف میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، تاہم اسپانیول کے ایلکس کالاتراوا نے 30ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول متبادل کھلاڑی کارلوس ایسپی نے 90ویں منٹ میں کیا اور ریئل میڈرڈ کو قیمتی تین پوائنٹس دلوا دیے۔
یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ فائنل کے بعد اسپینش اور ارجنٹائن کھلاڑیوں میں جھگڑا، قصورار کون؟، فیفا کا فیصلہ آگیا
مورینیو نے 13 سال بعد ریئل میڈرڈ کی کمان سنبھالتے ہوئے کیلین ایمباپے، وینیسیئس جونیئر اور بیلنگھم پر مشتمل مضبوط ابتدائی ٹیم میدان میں اتاری۔ نئے کھلاڑی برنارڈو سلوا، ڈینزل ڈمفریز اور ابراہیمہ کوناتے نے بھی ریئل میڈرڈ کی جانب سے ڈیبیو کیا۔
میچ کے بعد مورینیو نے کہا کہ ان کی ٹیم فتح کی مستحق تھی، تاہم اسپانیول بھی شکست کا مستحق نہیں تھا۔ ان کے مطابق اسپانیول کے کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت نہ ہونے کے باعث طویل عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، جس کا میدان میں فائدہ نظر آیا۔
Jose Mourinho's second spell in charge of Real Madrid began with a last-gasp 2-1 victory at Espanyol in La Liga on Saturday, with substitute Carlos Espi pouncing in the 90th minute to grab the winner. https://t.co/f74ADA0sv7 pic.twitter.com/5aaeDY7EzP
— AFP News Agency (@AFP) August 22, 2026
ریئل میڈرڈ نے دوسرے ہاف میں فیصلہ کن گول کے لیے دباؤ بڑھایا۔ مورینیو نے نئے کھلاڑی یان دیومانڈے اور مارک ککوریلا کو بھی میدان میں اتارا، جس کے بعد آخری لمحات میں ایسپی نے گول کرکے ٹیم کو کامیابی دلا دی۔
مورینیو کی واپسی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ریئل میڈرڈ گزشتہ سیزن کی ناکامیوں کے بعد بارسلونا کی ملکی بالادستی ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔













