اسلام آباد مذاکرات: غیر مصدقہ خبروں سے گریز کیا جائے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے خطے کی تازہ صورتحال پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علاقائی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس کے دوران انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کر رہا ہے تاکہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات کی راہ مزید ہموار: ٹرمپ کا اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اس حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

اسحاق ڈار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران امریکا سہولت کاری کے عمل سے متعلق پاکستان کا مؤقف صرف وہی تصور کیا جائے گا جو سرکاری ذرائع سے جاری کیا جائے۔

 مزید پڑھیں: پاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لئے کوششیں جاری

انہوں نے کہا کہ نامعلوم پاکستانی حکام یا ذرائع کے حوالے سے پرنٹ یا سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی معلومات پاکستان کی سرکاری پوزیشن کی عکاسی نہیں کرتیں۔

انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو مشورہ دیا کہ قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے اور صرف مستند سرکاری بیانات پر انحصار کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں 19 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا، صدر مملکت کا خراجِ تحسین

لاہور: ہربنس پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

ارجنٹائن میں فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

چین کا ’اسکائی آئی‘ سائنسی منصوبہ، دور افتادہ گاؤں سیاحت اور ترقی کا نیا مرکز بن گیا

سید محمد احمد کے الزامات کے بعد فہد شیخ نے خاموشی توڑ دی، ویڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین