ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں 9 ویں سے 16 ویں پوزیشن کے کلاسیفیکیشن میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-4 سے ارا کر 9 ویں پوزیشن کی ریس سے باہر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے 16 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں فتح کا ذائقہ چکھ لیا، جاپان کو 3-4 سے شکست دیدی
نیوزی لینڈ کے ڈیلن تھامس نے میچ کے پہلے ہی 20 ویں سیکنڈ میں فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو پیش قدمی دلائی۔
FT: New Zealand 4-2 Pakistan
Defeat means Pakistan will now face South Africa in the 11th-12th place match of the Hockey World Cup 2026.#Hockey #HWC2026 pic.twitter.com/QpQv8j3sSb
— Muneeb Farrukh (@Muneeb313_) August 24, 2026
اس کے فوراً بعد اسکواٹ بوائڈ (16 ویں منٹ) اور جارج بیکر (22 ویں منٹ) نے گول کر کے پہلے ہاف کے اختتام تک نیوزی لینڈ کو 0-3 کی برتری دلا دی۔
تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے زبردست کم بیک کیا اور سفیان خان نے 33 ویں اور افراز نے 38 ویں منٹ میں گول کر کے برتری کا فرق 2-3 کر دیا۔
مزید پڑھیے: ہاکی ورلڈ کپ 2026: بھارت اہم میچ میں پاکستان کو ہرا کر اگلے مرحلے میں پہنچ گیا
میچ کے 49 ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کے کین رسل نے پینلٹی کارنر کو گول میں بدل کر اسکور 2-4 کر دیا، جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔
FULL TIME: NEW ZEALAND 4-2 PAKISTAN 🏑
Pakistan will now take on South Africa in the 11th-12th place match at the Hockey World Cup 2026. pic.twitter.com/rGIR559GZr
— PTV Sports (@PTVSp0rts) August 24, 2026
اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ پول جی میں 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہا اور اب جمعے کے روز 9 ویں پوزیشن کے لیے آئرلینڈ کا سامنا کرے گا۔ دوسری جانب پاکستان 9 ویں پوزیشن کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے اور اب جمعے کو 11 ویں اور 12 ویں پوزیشن کے میچ میں ساؤتھ افریقہ کے مقابل آئے گا۔
مزید پڑھیں: ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026: پاکستان کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان ورلڈ کپ کے مین راؤنڈ میں ناکام رہا تھا جہاں اسے انگلینڈ اور روایتی حریف (بھارت) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ویلز کے خلاف میچ 3-3 سے ڈرا ہوا تھا۔ تاہم پہلے کلاسیفیکیشن میچ میں پاکستان نے جاپان کو 3-4 سے ہرا کر 16 سال بعد ورلڈ کپ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی تھی۔ اس سے قبل آخری فتح سنہ 2010 میں اسپین کے خلاف تھی۔














