پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سالہ فتح کا انتظار ختم کرتے ہوئے جاپان کو 4-3 سے شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔
واگنر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 9ویں سے 16ویں پوزیشن کے میچ میں گرین شرٹس نے 0-2 سے ہارتے ہوئے شاندار انداز میں کم بیک کیا، پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے 2، محمد حماد الدین اور ہنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔
Ammad butt powers his way into japanese D and his pass is finished off by Hanan shahid into the Japanese goal. Pakistan 4 Japan 3. I said earlier it will be fast & furious 2nd half @FIH_Hockey 2026. pic.twitter.com/drO2IO4Vg1
— Dr. Adnan (@dr_adnann) August 22, 2026
واگنر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا آغاز پاکستان کے لیے مایوس کن رہا اور جاپان نے پہلے کوارٹر میں ہی 2 گول داغ کر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔ ہائوتا یامادا اور کائیٹو تاناکا نے جاپان کی جانب سے گول کیے۔
پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں کھیل کا رخ بدلنے کی کوشش کی اور رانا وحید اشرف نے گول کرکے اسکور 1-2کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک جاپان کو ایک گول کی برتری حاصل رہی۔
تیسرے کوارٹر میں گرین شرٹس نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 2 منٹ کے اندر رانا وحید اشرف نے اپنا دوسرا گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔
A brilliant run from Ammad Butt and a superb finish by Hannan Shahid sealed Pakistan’s first-ever Hockey World Cup win in 6,017 days! 🇵🇰🏑@Hannan_shahid09 @AmmadButt96 pic.twitter.com/9ODW8jSfqy
— Muneeb Farrukh (@Muneeb313_) August 22, 2026
اس کے اگلے ہی منٹ میں محمد حماد الدین نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر پاکستان کو 2-3 کی برتری دلا دی۔ تاہم جاپان نے بھی فوری جوابی وار کیا اور کوجی یاماساکی نے 2 منٹ بعد گول کرکے مقابلہ ایک مرتبہ پھر 3-3 سے برابر کردیا۔
ہنان شاہد کا فیصلہ کن وار
میچ کے 40ویں منٹ میں ہنان شاہد نے پاکستان کی جانب سے فیصلہ کن گول اسکور کیا اور گرین شرٹس کو 3-4 کی برتری دلا دی۔
میچ کے آخری مراحل میں جاپان نے مقابلہ برابر کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی، تاہم پاکستان کے دفاع نے جاپانی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ آخری سیٹی تک مزید کوئی گول نہ ہوسکا اور پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ 3-4 سے اپنے نام کرلیا۔
16 سال بعد ورلڈ کپ میں کامیابی
جاپان کے خلاف یہ فتح پاکستان کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ 16 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی پہلی کامیابی ہے۔
Pakistan within a min score again and are now in lead 3-2 against Japan @FIH_Hockey world cup 2026. pic.twitter.com/rUgpMnHbTg
— Dr. Adnan (@dr_adnann) August 22, 2026
پاکستان نے آخری مرتبہ 2010 کے ہاکی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی، جب اس نے اسپین کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد قومی ٹیم 2014 کے ایڈیشن کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی، جبکہ 2018 کے ورلڈ کپ میں بھی اسے کوئی فتح نصیب نہیں ہوئی۔
8 سال بعد ورلڈ کپ میں واپسی
پاکستان نے 8 سال کے وقفے کے بعد ہاکی ورلڈ کپ میں واپسی کی تھی، تاہم مین راؤنڈ میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہی۔
Pakistan pull one goal back in second qtr through Rana @FIH_Hockey world cup 2026. After creating multiple repeated chances and pressure at the Japanese goal. pic.twitter.com/ieDxaGXNv4
— Dr. Adnan (@dr_adnann) August 22, 2026
گرین شرٹس کو انگلینڈ اور روایتی حریف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ویلز کے خلاف مقابلہ 3-3 سے برابر رہا۔ یوں پاکستان نے مین راؤنڈ میں صرف 1 پوائنٹ حاصل کیا اور اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔
ورلڈ کپ کے فارمیٹ کے مطابق پاکستان کو 9ویں سے 16ویں پوزیشن کے لیے کلاسیفکیشن راؤنڈ میں شرکت کرنا پڑی، جہاں جاپان کے خلاف شاندار کم بیک کرتے ہوئے قومی ٹیم نے نہ صرف ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی بلکہ 16 سال سے جاری ورلڈ کپ کی فتح کا قحط بھی ختم کردیا۔














