وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ پولیس آفیسرز کے باہمی پروگرامز و ٹریننگ سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر
کی ملاقات
ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیالپاک امریکہ دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت
پولیس آفیسرز کے باہمی پروگرامز و ٹریننگ سے متعلق گفتگو pic.twitter.com/xpxjcFVJ3J
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) August 25, 2026
ملاقات میں منظم جرائم، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے فیلڈ مارشل کے مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔













