گوگل کا مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام، اب پاکستانی نوجوان 5 لاکھ روپے تک کما سکیں گے

بدھ 21 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل ایک ایسا مفت  آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے جس سے پاکستانی نوجوان 3 سے 5 لاکھ روپے تک کما سکیں گے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) اور ٹیک ویلی کے ساتھ مل کر گوگل نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے مفت آئی ٹی ٹریننگ کا اعلان کیا ہے۔

اس ٹریننگ سے پاکستانی نوجوان نہ صرف آئی ٹی میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں بلکہ یہ ٹریننگ پروگرام نوجوانوں کو 3 لاکھ پاکستانی روپے کمانے کا شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔

ٹریننگ میں آج کی دنیا کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت سی اہم مہارتیں شامل ہوں گی جن میں آئی ٹی سپورٹ، یو ایکس ڈیزائن، پروجیکٹ مینجمنٹ، آئی ٹی آٹومیشن، ایڈوانسڈ ڈیٹا اینالیٹکس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس، بزنس انٹیلی جنس اور سائبر سیکیورٹی شامل ہیں۔

اسی طرح کا ایک اقدام گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ کے نوجوانوں کے لیے بھی اٹھایا ہے۔

گورنر ہاؤس سندھ میں 50 ہزار افراد کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ گورنر سندھ کے اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، اور ویب 03 سمیت مستقبل کی ٹیکنالوجیز کی تربیت دے کر کراچی کو ایک کامیاب آئی ٹی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔

طلباء کا انتخاب اہلیت ٹیسٹ کے ذریعے کیا جائے گا جو گورنر ہاؤس میں لیا جائے گا۔

کامران ٹیسوری کا دعویٰ ہے کہ اس تربیت کے بعد نوجوان تقریباً 3 لاکھ سے 5 لاکھ روپے کما سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم