پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب کے لیے ملک منیر اقبال چنڑ کو پارٹی ٹکٹ دینے کی منظوری دے دی، جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انہیں باضابطہ طور پر پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
ملک منیر اقبال چنڑ سابق رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔
ملک محمد اقبال چنڑ این اے 168 بہاولپور سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی تھے اور رواں ماہ انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی۔
پارٹی قیادت کی منظوری کے بعد ملک منیر اقبال چنڑ اب این اے 168 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔
پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری ہونے کے بعد حلقے میں انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے۔














